اشاعتیں

جولائی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

والدین کے لیے بہترین 5 عملی نکات(Top 5 Practical Parenting Tips)

تصویر
اگرآپ اچھے والدین  Parents) بننا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو ایک اچھا انسان(Human being) بننا  پڑے گا. اگر آپ خود کو بہتر نہیں بنائیں گے تو اپنے بچوں کو اچھا انسان کیسے بنائیں گے. تو آج آپ سے شیئر کروں گی اچھے والدین بننے کے لیے پانچ اہم باتیں جو ہم سب کو معلوم تو ہیں لیکن ہمیں بار بار خود کو یاد کرواتے(Remind) رہنا ہے اور عمل(Practice) کے لیے کوشش کرنی ہے تا کہ ہم بحیثیت انسان بھی خود کو بہتر کرسکیں، اپنی اولاد کی  بہتر تربیت کے ساتھ ان سے اچھے تعلقات(Better Relationship) قائم کر سکیں.  1. اپنی ذات سے تعلق (Relationship with Your inner self)  بحیثیت انسان، سب سے پہلے ہمیں خود کو اہمیت(Importance) دیکھنا سیکھنا ہے. خود سے پیار(Love) کرنا ہے، عزت (Respect) کرنی ہے اور خود پر رحم کرنا ہے. کوئی بھی انسان مکمل(Perfect) نہیں ہوتا. غلطیوں سے سیکھ(Learn) کر آگے بڑھنا ہے. کوشش کرتے جانا ہے. اپنے آپ پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا. آہستہ آہستہ لے کر چلنا ہے جہاں تھک جائیں رک کر اپنا جائزہ(Analysis) لینا ہے. تربیت اولاد (Parenting) ایک زمہ داری ہے اسے خوش اسلوبی سے رب کی طرف سے عطا ...