Shapes Board - Low cost no cost activitiesPart 2
Low cost no cost activities Part 2 اس سیریز کا مقصد کم قیمت میں بچوں کے لیے بہترین ایکٹیویٹیز ارینج کرنا ہے. دوسرا مقصد فالتو اشیاء جنھیں ہم پھینک دیتے ہیں انھیں ری یوز کرنا ہے. پہلا پراجیکٹ یہ شیپس بورڈ ہے: پہلا پراجیکٹ بنانے کے لیے ایک فالتو کارڈ بورڈ چاہیے میں نے پزا کا باکس یوز کیا تھا. آپ کوئی بھی گتے کا فالتو پیس وغيرہ یوز کر سکتے ہیں. Pizza box اس کی اطراف (sides) کو کاٹ کر درمیان والا حصہ الگ کیا تو مجھے دو پیس مل گۓ. ایک پیس پر اپنی من پسند شکلیں یعنی دائرہ، مثلث، وغیرہ چارٹ پیپر سے کٹنگ کر کے گم سٹک کی ندد سے پیسٹ کر دیں جیسے کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے. 1st piece اس پر lamination کرکے مزید محفوظ کر سکتے ہیں. مجھے یہ خیال بعد میں آیا. مزید محفوظ بنانے کے لیے میں نے اس کو laminate کیا. پر الگ سے lamination sheet لینے کی ضرورت نہیں. بچوں کے کپڑے، یا پلاسٹک کے برتن جس visible envelope یا go through شیٹ میں آتے ہیں. میں نے اسے یوز کیا ہے lamination کے لیے. اب جو دوسرا پیس ہو گا پزا بکس کا، اس میں سے شیپس کاٹ کر الگ کر لینی ہیں. پیس میں سے جو شیپس کٹ کر کے الگ کریں...