Growth and Development (Early Learning & Development Standards)
Early Learning & Development Standards Part 1 Topic : Growth and Development بچے کی عمر کے ابتدائی(Early) پانچ سال بہت اہم ہیں. اس دور میں بچے کی گروتھ (Growth) یعنی جسمانی طور پر قد اور وزن میں اضافہ تو سب کو نظر آتا ہے، مگر کیا اس کے اندرونی مسلز، دماغ، جزبات، شوق ، تخلیقی صلاحیتوں وغیرہ میں بھی اس کی عمر کے لحاظ سے نشوونما (Development) ہو رہی ہے یا نہیں؟ یہ جاننا اور سمجھنا ہم سب کے لیے ضروری ہے. بطور والدین ہمیں ان چیزوں کے بارے میں آگہی ہونی چاہیے تاکہ ابتدائی عمر سے ہی اندازہ ہو سکے کہ ہمارا بچہ قدرتی طور پر کن شعبوں میں دلچسپی اور مہارت رکھتا ہے . کن شعبوں میں ہمیں اس پر محنت اور توجہ سے نکھار لانا ہو گا. انگریزی میں ان موضوعات پر بہت سا مواد موجود ہے. لیکن میری ان تحاریر کا مقصد اردو میں مواد مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری اردو پڑھنے لکھنے والی عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے. ان شاء ﷲﷻ اس سیریز کا سب سے پہلا ٹاپک ہے گروتھ (Growth) اور ڈویلپمنٹ (Development) میں فرق کو سمجھنا. کیونکہ یہ انگریزی کی اصطلاحات (terms) ہیں اور اردو میں ان کے ...