Growth and Development (Early Learning & Development Standards)




Early Learning & Development Standards 


Part 1

Topic : Growth and Development 



بچے کی عمر کے ابتدائی(Early) پانچ سال بہت اہم ہیں. اس دور میں بچے کی گروتھ (Growth) یعنی جسمانی طور پر قد اور وزن میں اضافہ تو سب کو نظر آتا ہے، مگر کیا اس کے اندرونی مسلز، دماغ، جزبات، شوق ، تخلیقی صلاحیتوں وغیرہ میں بھی اس کی عمر کے لحاظ سے نشوونما (Development) ہو رہی ہے یا نہیں؟ یہ جاننا اور سمجھنا ہم سب کے لیے ضروری ہے. 

 بطور والدین ہمیں ان چیزوں کے بارے میں آگہی ہونی چاہیے تاکہ ابتدائی عمر سے ہی اندازہ ہو سکے کہ ہمارا بچہ قدرتی طور پر کن شعبوں میں دلچسپی اور مہارت رکھتا ہے . کن شعبوں میں ہمیں اس پر محنت اور توجہ سے نکھار لانا ہو گا. 

انگریزی میں ان موضوعات پر بہت سا مواد موجود ہے. لیکن میری ان تحاریر کا مقصد اردو میں مواد مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری اردو پڑھنے لکھنے والی عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے. ان شاء ﷲﷻ


اس سیریز کا سب سے پہلا ٹاپک ہے گروتھ (Growth) اور ڈویلپمنٹ (Development) میں فرق کو سمجھنا. کیونکہ یہ انگریزی کی اصطلاحات (terms) ہیں اور اردو میں ان کے لیے ملتے جلتے لفظ استعمال کیے جاتے ہیں. اس لیے ہم انگریزی اصطلاحات (terms) کو اردو میں سمجھ لیتے ہیں تاکہ آگے جا کر ہمیں تحریر کا مفہوم سمجھنے میں آسانی ہو. 



گروتھ (Growth)

گروتھ سے مراد ہے بچے کی ظاہری جسمانی تبدیلیاں(Apparent physical changes) جو وقت کے ساتھ ہوتی ہیں. یہ ایک مقداری Quantitative) تبدیلی ہوتی ہے یعنی اس کی پیمائش کی جا سکتی ہے. جیسے قد، وزن، جسمانی ساخت(Physical Appearance) میں تبدیلی وغيرہ. ایک ہی عمر کے دو بچوں کی گروتھ میں فرق صاف نظر آتا ہے. ہم انھیں بظاہر (externally) دیکھ کر بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچے کی عمر کے لحاظ سے گروتھ (Growth) ٹھیک ہو رہی ہے یا نہیں. اس طرح کچھ بچے عمر سے بڑے یا چھوٹے نظر آتے ہیں تو یہ فرق ان کی گروتھ (Growth) کا فرق ہوتا ہے. 



ڈویلپمنٹ (Development)

ڈویلپمنٹ انسان کی شخصیت کی تبدیلی (Personality change) کا ایک ایسا مسلسل (continuous) عمل ہے جو پیدائش سے لے کر ساری عمر جاری رہتا ہے. ہے تو یہ بھی ایک بڑھنے کا عمل، لیکن یہ Quality wise تبدیلی ہے. جیسے بچے کی جزباتی، معاشرتی، رویہ اور زہنی صلاحیت، میچوریٹی (Maturity) میں تبدیلی وغیرہ.   

 ڈویلپمنٹ (Development) کو یوں سمجھ لیں کہ ایک ہی ماحول میں رہنے والے بچوں کی شخصیت، مزاج اور کردار میں جو تبدیلیاں ہوتی ہیں، جو فرق ہوتا ہے وہ ان کی ڈویلپمنٹ (Development) کا فرق ہوتا ہے. کچھ بچے ہر جگہ جلدی دوست بنالیتے ہیں کیونکہ ان کی معاشرتی صلاحیتیں (Social Skills) زیادہ اچھے سے ڈویلپ(develop) ہوتی ہیں. اس طرح کچھ بچے خوشی، غم یا تکلیف کا اظہار زبان سے آسانی سے کر لیتے ہیں جبکہ زیادہ تر بچوں کو یہ احساس بیان کرنے میں مشکل پیش آتی ہے. یہ فرق بچے کی ڈویلپمنٹ (Development) کا ہے. اور اس کو کوشش کر کے بہتر بنایا جا سکتا ہے. 


سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچے کی گروتھ (Growth)اور ڈویلپمنٹ (Development)دو الگ الگ چیزیں ہیں. یعنی ایسا ہو سکتا ہے کہ بچہ گروتھ (Growth) وائز اچھا ہو، دکھنے میں ظاہری طور پر صحت مند ہو. لیکن ڈویلپمنٹ (Development) میں اس کو بہتری (Improvement) کی ضرورت ہو اور اسی طرح ایک بچہ جس کی گروتھ (Growth)اتنی اچھی نہیں ہے لیکن وہ زہنی (Mentally) اور جزباتی (Emotionally) طور پر زیادہ اچھا زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہو. 

مثال کے طور پر ایک جسمانی طور پر نارمل سا بچہ زہنی طور پر ایکٹو ہے. اس کی سیکھنے کی صلاحیت بہت اچھی ہے. وہ پڑھنے لکھنے میں بہت اچھا ہو لیکن جسمانی سرگرمیوں وہ اتنا اچھا کردار ادا نہ کرتا ہو. تو کم کہیں گے یہ بچہ گروتھ (Growth) میں نارمل ہے لیکن اس کی ڈویلپمنٹ (Development) بہت اچھی چل رہی ہے. 


ایسا بھی ہو سکتا ہے کسی بچے کی گروتھ (Growth) اور ڈویلپمنٹ (Development) دونوں اچھی ہوں تو اس صورت میں ہم یہ دیکھیں گے کہ وہ ڈویلپمنٹ (Development) کے کس حصے میں زیادہ اچھا کردار ادا (role play) کر رہا ہے تو اسے مزید پالش (polish) کریں گے تاکہ اس کی صلاحیتیں مزید نکھر سکیں.


امید ہے اب آپ کو گروتھ (Growth) اور ڈویلپمنٹ (Development) میں بنیادی فرق سمجھ آ گیا ہو گا.

کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں. یہ سیریز آپ کو کیسی لگی؟ کتنی فائدہ مند محسوس ہوئی؟ مزید کن ٹاپک پر جاننا چاہتے ہیں؟ اس پر اپنی رائے ضرور دیجیے گا.

تحریر فائدہ مند لگے تو دوسروں کو بھی لنک شئر کیجیے گا. 

جزاک ﷲﷻخیرا و کثیرا

رمشاء بٹ


Low cost no cost activities, part 1

بچوں کی تربیت (Parenting)

والدین کے لیے بہترین 5 عملی نکات(Top 5 Practical Parenting Tips)


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special