رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special




یکم مئی، یوم مزدور

تحریر :رمشاء بٹ 


عادل اپنے بڑے بھائی توصیف کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت خوش نظر آ رہا تھا. توصیف نے اس کی تھکاوٹ کا خیال کرتے خود ہی اسے آرام کرنے کے لیے اندر جانے کا کہا تو عادل تھوڑی دیر اور، تھوڑی دیر اور کہنے لگا، توصیف نے تھوڑی سختی کی تو موڈ بنا کر اندر چلا گیا! اندر جاتے ہی عادل نے امی کا بنایا ہوا شربت پیا.تو موڈ کچھ بہتر ہوا. ابو نے ٹی وی آن کیا ہوا تھا تو ہر طرف یوم مزدور کا ہی چرچا تھا. مزدوروں کے عالمی دن پر ہر کوئی ان سے ہمدردی کرتا نظر آ رہا تھا.

عادل اپنے ابو سے پوچھنے لگا.


عادل:ابو! یہ مزدور کون ہوتا ہے؟ 

ابو :جو شخص محنت مشقت سے روزی کماتا ہے وہ مزدور ہے. اسے محنت کش بھی کہتے ہیں.

بھائی: مزدور اور محنت کش میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے، ہے نہ ابو جان؟


ابو :اچھا جی، اب آپ ہی وہ فرق بتا دو بھائی کو.

توصیف : ہمارے ہاں مزدور طبقہ وہ ہے جس کی اجرت بہت کم ہے. یعنی کام کرنے کا وقت زیادہ لیکن اجرت کم. جبکہ محنت کش تو ہم سب ہی ہیں.. 

عادل : ہیں.......... یہ کیا بات ہوئی بھلا، ابو آپ سمجھائیں!

ابو :ہاں بیٹا! مجھ سمیت ہر شخص جو رزقِ حلال کے لیے محنت کرتا ہے. اپنے گھر والوں کی ضروریات کے لیے دوڑ دھوپ کرتا ہے وہ محنت کش ہے. ہم محنت کرتے ہیں تو ہمیں اس کی اتنی اجرت مل جاتی ہے کہ ہم اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں. لیکن مزدور کیلئے اجرت کم ہوتی ہے اس کی محنت کا اتنا معاوضہ نہیں ملتا کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری کر سکے. 

عادل : اوہ، کیامزدوری کرنا اچھی بات نہیں ہے؟


ابو ایک سرد آہ بھرتے ہوئے....

بیٹا! 

ہم سب اسلام کے پیروکار ہیں.. اسلام وہ دین ہے جس کے نمائندہ یعنی نبی کریم ﷺ نے خود اپنے ہاتھوں سے مزدوری کی. گھر کے کام ہوں یا باہر کے... صحابہ کی ایک کثیر جماعت ہونے کے باوجود آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے کام کرنے پر زور دیا. تمام انبیاء کرام محنت سے کمائی کرتے تھے. اس لیے محنت مزدوری کرنا تو اچھی بات ہے.


امی نے بھی گفتگو میں حصہ ڈالتے ہوئے کہا:

نبی کریم ﷺ کی بیٹی نےجب اپنی محنت مشقت کا زکر کیا تو ﷲﷻ کی طرف سے ان کے لیے تسبیحات فاطمہ(33 مرتبہ سبحان ﷲﷻ، 33 مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ ﷲﷻ اکبر کہنا) کا تحفہ دیا گیا کہ یہ کنیز سے بہتر ہے. ہمارا دین تو محنت اور سادگی کا درس دیتا ہے بیٹا

نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث کا مفہوم ہے

"کسی شخص نے اس سے بہتر کھانا نہیں کھایا جو اس کے ہاتھ کی کمائی کا ہو"


اس طرح ایک اور جگہ فرمایا

"محنت سے کمانے والا ﷲﷻ کا دوست ہے".


کتنی بڑی فضیلت بیان فرما دی گئ ہے!!


عادل :

تو اج مزدوروں کے حال اتنے ابتر کیوں دکھاۓ جا رہے ہیں؟ یہ سب لوگ مزدوری چھوڑ کر نوکری یا کاروبار کیوں نہیں کر لیتے؟


بھائی : نوکری یا کاروبار کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے اور ان لوگوں میں سے زیادہ تر ان پڑھ یا چند جماعتیں ہی پاس ہوتے ہیں.


ابو : اصل میں بات یہ ہے کہ باقی لوگوں کے تو حالات شاید بہتر ہوں... لیکن عام آدمی جس کا کوئی بہت اچھا کاروبار نہیں بلکہ دن بھر مزدوری کرتا ہے وہ اصل مشکل میں ہے اس کی اجرت بہت کم ہے اور مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے بس اس بندے کی اجرت بڑھانے اور مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کے لیے ہی تو ہر سال یکم مئی کو یاددہانی کروائ جاتی ہے!


عادل : تو ان حالات کو ہم کیسے بدل سکتے ہیں؟ کیا یہ مسائل ایسے ہی چلتے رہیں گے


ابو : میں بتاتا ہوں. مہنگائی کے طوفان اور آۓ دن بدلتے رحجانات نے معیار زندگی برقرار رکھنا کافی مشکل کر دیا ہے. ہر شخص معاشی معاملات کو لے کر پریشانی کا شکار ہے.. لیکن پریشان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں.. بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیم کے ساتھیوں ساتھ کوئی ہنر بھی سیکھا جائے تاکہ ہر شخص پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا.


عادل : پڑھنے کے ساتھ ساتھ بندہ ہنر کیسے سیکھے؟ اتنا وقت تو نہیں بچتا پڑھائی کے علاوہ....


بھائی : یہ غلط بات ہے. موجود دور ڈیجیٹل سکلز کا دور ہے...پڑھنے لکھنے والے لوگ اپنی پسند کے مطابق ڈیجیٹل سکل سیکھ لیں. ان سکلز کو ان لائن ہی سیکھ سکتے ہیں اور آن لائن ہی پریکٹس کر کے روزگار بھی کما سکتے ہیں. 

عادل : ان کو سیکھنے کے لیے بھی تو پیسے چاہیے ہوں گے؟

بھائی :ضروری نہیں ہے. 

ہر شخص موبائل استعمال کرتا ہے تو اسی موبائل سے ایسے پلیٹ فارمز تک پہنچنا کچھ مشکل نہیں جو فری میں سکھاتے ہیں.......... تھوڑی محنت کی جائے.... اپنا وقت کوئی اپنی پسند کے مطابق سکل سیکھنے پر لگایا جائے ..سکھانے والے بہت ہیں.. اپنی معاشی حیثیت کے مطابق فری بھی سیکھ سکتے ہیں لیکن اگر جیب اجازت دے تو فیس دے کر بھی. لیکن کوشش یہی کریں کہ کسی مستند ادارے سے سیکھیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو ہنر بھی حاصل ہو جائے اور تجربہ بھی.


عادل :یہ تو بہت اچھی بات بتائی آپ نے... میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں کوئی سکل سیکھ لیتا ہوں تا کہ آنے والے وقت میں کام آۓ.


بھائی :بالکل! یہ تو بہت اچھاسوچا تم نے...... یعنی آپ بھی محنت کش کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں، واہ بھئی، یہ تو بہت اچھی بات ہے

ابو : ٹھیک کہہ رہے ہو تم دونوں . ہنر کوئی بھی ہو.... محنت سے شرمانا نہیں اور سیکھنے سے گھبرانا نہیں.. اور اپنے حالات بدلنے کے لیے کوشش کرنا تو فرض ہے انسان پہ... پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ یہ سب سیکھنا تو بہت اچھا ہے. 

 


  ان مزدوروں کے حالات بدلنے کے لئے کچھ ہو یا نہ ہولیکن آپ سب اپنے حالات ضرور بدلیں اور بنا وقت ضائع کیے کوشش شروع کر دیں. ایک وقت آۓ گا مجموعی طور پر سب کے حالات بہتر ہو جائیں گے. اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی اپنی جگہ ہم سب کوشش کریں اور بقدر توفیق محنت میں اپنا حصہ ڈالیں. ﷲﷻ سب کو محنت کے ساتھ رزق حلال کمانے کی توفیق عطاء فرمائے. سلامت رہیں خوش رہیں 

یہ سب اس لیے بھی کرنا ہے کہ کون ہے جو ﷲﷻ کی دوستی اور قرب حاصل نہیں کرنا چاہے گا؟ تو بس آج سے محنت یہ سوچ کر بھی کرنی ہے کہ مجھے ﷲﷻ کا دوست بھی بننا ہے، ان شاء ﷲﷻ پھر وہ محنت اپنی زات اور کردار کو بہتر بنانے پر ہو یا اپنے حالات بہتر بنانے پر، نیت ﷲﷻ بنا لیں تو افادیت اور اثرات بڑھ جاتے ہیں، ان شاء ﷲﷻ

#رمشاءبٹ 

تحریر فائدہ مند لگے تو لنک آگے بھی شئر کر دیا کریں ہو سکتا ہے اج کسی کو اپنے کام پر جانے کے لیے تھوڑی موٹیویشن درکار ہو اور یہ تحریر اس کی موٹیویشن کا زریعہ بن جاۓ. 


مالی استحکام یا مالیاتی زہانت؟ Financial independence or financial Intelligence?


اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

اپنے کاروبار یا سکل کو بہتر کرنے کے 6 اقدامات (6 steps to promote your business /skill)

#laboursday

#یوم_مزدور

#digitalskills

#digitaltransformation

#digitalwriting 

.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)