اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)






How to find your skill? 

اپنی سکل کیسے تلاش کریں؟

آن لائن فیلڈ میں اگر آپ کو اپنی دلچسپی (interest) نہیں پتا تو آپ بس دھکے ہی کھائیں گے. سب سے پہلے اپنی وہ سکل ڈھونڈیں جس کے ساتھ آپ پیدا ہوئے ہیں. آج کی تحریر ان لوگوں کے لیے ہے جو آن لائن کام کے لیے بھی زیادہ وقت نہیں دے سکتے.یہ صرف ایک آئیڈیا ہے آپ چاہیں تو زیادہ وقت لگا کر مزید اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں. 

1. گوگل (Google) پر جا کر ایسی 5 سکل ڈھونڈیں جو آپ کو دلچسپ لگیں اور جس میں آپ کما سکتے ہیں. 

2. متعلقہ سکل سیکھنے کے لیے یوٹیوب(YouTube) سے کوئی بھی چینل سرچ کر کے ویڈیو دیکھیں. روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ایک سکل کی ویڈیو ضرور دیکھنی ہے.

3.ایک ہفتے بعد دیکھیں کونسی سکل کی ویڈیو زیادہ مزے اور دلچسپی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں. پھر ان 5 میں سے کوئی سے 3 متعلقہ(Relevant) سکل منتخب کر لیں. 

4. اب روز ایک سکل کی ویڈیو دیکھ کر پریکٹس بھی لازمی کرنی ہے.

5. پھر دوسرے ہفتے کے بعد اپنا تجزیہ (analysis) کریں کہ ان 3 میں سے کون سی سکل کی پریکٹس(practice) آپ زیادہ خوشدلی، شوق سے کرتے ہیں. وہی سکل آپ کی لائف سکل ہوگی. ان شاء ﷲﷻ

6.. مبارک ہو (congratulations) آپ دو ہفتوں کے بعد اپنی من پسند سکل کا انتخاب آپ کر چکے ہوں گے. زندگی میں روزانہ کی روٹین میں جب بھی موقع ملے اس سکل کو سیکھیں اور پریکٹس کریں. ﷲﷻ کامیابیاں عطا فرمائے، آمین

بنیادی آئیڈیا سر فہیم کی یوٹیوب ویڈیو سے لیا ہے. یہ خود پر اپلائی کر کے مجھے اندازہ ہوا کہ میرے لیے لکھنے کی فیلڈ ہے. باقی سکل صرف عارضی طور پر میں کرتی ہوں لیکن بنیادی طور پر میرا شوق لکھنا ہے. آج آپ سے یہ شیئر کر رہی ہوں. آپ بھی ٹرائی کریں.. اور دیکھیں آپ کس سکل کے لیے بنے ہیں!
 


#رمشاءبٹ #رمشاء #اردورائٹر #اردولکھاری #اردو #خواتین #خواتین_سپیشل #کنٹینٹ_رائٹر # 
#online #onlineearning #howto #skillsearach #urdu #CreativeWriting #contentwriting 
Skill #آنلائن_ارننگ #آنلائن_سکل 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)