اپنے کاروبار یا سکل کو بہتر کرنے کے 6 اقدامات (6 steps to promote your business /skill)
اپنی سکل کیسے تلاش کریں #how_to_promote_your_business_at_facebook_and_whatsapp
#6steps_to_promote_your_business
آج کی پوسٹ خاص طور پر ان خواتین کے نام جنہوں نے چھوٹے لیول ہر ہوم میڈ بزنس کا آغاز کر لیا ہے یا مستقبل میں کرنے والی ہیں. ری سیلنگ کر رہی ہیں یا کچھ بھی آن لائن سیل کر رہی ہیں.
مرد حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں!
آپ کا جو بھی بزنس یا سکل ہے اگر آپ آن لائن ارننگ کی طرف چکے ہیں یا آنے کا ارادہ ہے تو دو چیزیں لازمی استعمال کریں گے :
1.فیس بک پیج /پروفائل
2.واٹساپ/بزنس واٹساپ
ان دونوں کو الگ الگ سے ڈسکس کرتے ہیں
1.فیس بک پیج /پروفائل
1️⃣ سب سے پہلے اس پر کام کریں. اپنی پروفائل پر تصویر یا کور فوٹو اچھی لگائیں جو آپ کے کام کو ظاہر کرے. یا کم از کم آپ کے نام والی ہی لگا لیں.
2️⃣سب سے پہلے تو اگر آپ فیس بک پر اپنی پروفائل بنا چکی ہیں تو پلیز اپنی پراڈکٹ یا سکل کی نوعیت کے لحاظ سے albums بنانا سیکھیں. یہ بالکل آسان ہے آپ اور آپ کی آڈینس /کلائنٹس دونوں کے لیے فائدہ مند بھی ہے.
مثال کے طور پر اگر کپڑے ری سیل کر رہی ہیں تو سٹچڈ اور انسٹچڈ کے لیے الگ سے البم بنائیں. گرمیوں سردیوں والے کپڑوں کی الگ سے البم بنائیں. ایک سے زیادہ پراڈکٹ ہیں تو پر پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے الگ البم بنا کر وقتاً فوقتاً اس کے بارے میں تصاویر اور تحاریر کے زریعے پوسٹ کیا کریں. لکھاری بہنیں اپنے موضوعات کے حوالے سے البم ضرور بنائیں. مجھے زاتی طور پر کنٹینٹ رائٹنگ، سیلف ڈویلپمنٹ ،پیرنٹنگ وغیرہ میں دلچسپی ہے تو میں نے ان کے الگ الگ البم بنا رکھے ہیں. جب ایک خاص موضوع پر پڑھنا ہوتو البم کھولو اور ایک ہی موضوع پر تحاریر پڑھ کر موڈ بہتر کرو 🙂
3️⃣تیسرا یہ کہ کسٹمرز یا کلائنٹس کے ریویوز کا الگ البم ضرور بنائیں. فیڈ بیک والی پکچرز اپنے پاس لازمی محفوظ رکھیں. اس سے نۓ آنے والے کسٹمرز کو اعتماد ہو گا اور آپ کی موٹیویشن بھی برقرار رہے گی.
4️⃣چوتھا کام یہ کرنا ہے کہ آپ جب بھی پوسٹ کریں اردو میں کریں یا انگلش کریں ہیش ٹیگ لازمی استعمال کریں. اس سے پوسٹ زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے. عین ممکن ہے آپ کو زیادہ کسٹمرز اور کلائنٹس کے زریعے زیادہ آرڈر مل جائیں..
5️⃣اگر آپ کوئی ڈسکاؤنٹ دے رہی ہیں یا کوئی آفر دے رہی تو اس کے بارے میں روزانہ یا ایک ہی دن میں کم از کم 2 پوسٹ لازمی کریں. مارکیٹنگ کا اصول ہے کہ کسٹمرز کبھی بھی پہلی دفعہ میں پہ چیز نہیں لیتا بلکہ زیادہ تر تو 3 دفعہ کوئی ایڈ دیکھ کر اسے لینے کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس پر ضرور غور کریں.
6️⃣اگر آپ نے اپنے کام کے حوالے سے کوئی کورس کیا ہے کوئی ڈگری لی ہے اسے لازمی اپنی پروفائل میں ایڈ کریں یا اپنے تجربے کے بارے میں لازمی اپنی پروفائل پر بتاتی رہیں. آپ کا تجربہ آپ کی سب سے بڑی سند ہے!
2.واٹساپ/بزنس واٹساپ
1️⃣ آپ نے اپنے کام کے لیے بزنس واٹساپ ہی یوز کرنا ہے.
Just feel like a professional 🙂
اس سے آپ کے کام میں پروفیشنل اور معیاری پن نظر آۓ گا. اور کام مینج کرنا بھی آسان ہو جائے گا.
2️⃣فیس بک والی ہی پروفائل پکچر اور کور فوٹو واٹساپ پر بھی استعمال کریں تاکہ آپ کی پہچان ہو اور مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ہی تصویر کے زریعے نمائندگی کی جا سکے.
3️⃣جیسے فیس بک پر البم بناۓ ہیں اسی طرح واٹساپ پر اپنا کیٹالاگ ضرور بنائیں. کیٹیگری کے حساب سے. پراڈکٹ ہا سروسز کا البم الگ اور ریویوز کا البم الگ. چارجز وغيرہ الگ.
4️⃣ واٹساپ پر ،فیس بک سٹوری، سٹیٹس کے زریعے اپنے کام کو خود پروموٹ کریں. اپنی مارکیٹنگ خود کریں. آپ اپنے کام کے بارے میں بات نہیں کریں گی تو کوئی کیوں کرے گا؟
5️⃣واٹساپ پہ رابطہ کرنے والوں سے ڈرنا نہیں ہے آپ اچھی نیت کے ساتھ اچھے کام کے لیے سوشل میڈیا پر موجود ہیں. بلاوجہ فری ہونے والوں کو بلاک کرنے کا آپشن پر وقت موجود ہے. اپنے اصولوں اور معیار پر بالکل سمجھوتہ نہ کریں.
6️⃣سوشل میڈیا، فیس بک یوٹیوب پر اپنے کام کے حوالے سے سرچ کرنا سیکھیں. ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا لمحہ بہ لمحہ بدل رہی ہے اپنے کام کو آگے بڑھانے کے لیے نۓ آئیڈیاز دیکھیں. اپلائی کریں. سیکھیں اور آگے بڑھتی رہیں.
یہ چند تجاویز بہت سی بہنوں اور سٹوڈنٹس کو الگ الگ سے کئ دفعہ بتا چکی ہوں. اس لیے الگ سے تحریر میں جمع کر دی ہیں اب آپ کی ہمت ہے کہ آپ کتنا فائدہ اٹھا سکتی ہیں. مزید کچھ پوچھنا ہو تو کمنٹس میں پوچھا جا سکتا ہے. مزید اہم معلومات کے لیے میری پروفائل فالو کرنا مت بھولیں.
https://www.facebook.com/rimsha.dildarahmed?mibextid=ZbWKwL
#رمشاءبٹ #رمشاء #اردورائٹر #اردولکھاری #اردو #خواتین #خواتین_سپیشل #کنٹینٹ_رائٹر #موٹیوشن #ڈیجیٹل #ڈیجیٹل_سکل #آنلائن #آنلائن_ارننگ #مارکیٹنگ#rimshabutt #profilepicture #graphicdesign #graphics #Graphicwork #business #strategies #urdu #urdupost #urducontent #UrduContentWriter #l
#homemadeproducts
#workfromhome
#urducontentwriting #onlineearrings #onlineskills #WhatsApp #Facebook #marketing #marketingsyrategies #catalog #smallbusiness #skills #onlineearrings #onlineshopping

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں