مالی استحکام یا مالیاتی زہانت؟ Financial independence or financial Intelligence?





آج کل ہر طرف

Financial independence

کا زکر ہو رہا ہے. خاص طور پر خواتین کے حوالے سے... لیکن ایک بات یاد رکھیے... پیسے کمانا مشکل ہے. لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل ان پیسوں کو صحیح جگہ خرچ کرنا ہے. یعنی

Money management!

کمانے والا چاہے مرد ہے یا عورت، دونوں کا اپنی محنت کی کمائی پر پورا حق ہے. جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے. 

ہمارے دین نے بیٹی، بیوی، بہن ،بہو پر پیسے کمانے کی زمہ داری نہیں ڈالی،لیکن کمانے کو حرام بھی قرار نہیں دیا ہے.لیکن باپ، بھائی، شوہر، بیٹے کی محنت سے کمائی رقم میں عورت کا حصہ ضرور مقرر کیا ہے. بڑھتی مہنگائی میں اگر آپ کی بیوی یا بیٹی یا بہن اس سلسلے میں آپ کے ساتھ کوشش کر رہی ہے تو براہ مہربانی اس بارے میں بھی تھوڑا علم حاصل کر لیں. 

اگر آپ آج کی خاتون کے لیے پیسے کمانے کو ضروری سمجھتے ہیں تو اسے خرچ کرنے کے بارے میں بھی شعور ضرور دیں. ہزاروں کمانے والی لڑکی سسرال جاتی ہے تو پہلا جھگڑا ہی تنخواہ کے پیسوں پر ہوتا ہے. ماں باپ کے گھر میں چاہے لڑکی کو اپنی کمائی کا آدھا خرچ کرنے کو نہ ملتا ہو لیکن شوہر کے گھر جاتے ہی سارے خرچے وہ پورے کریں اور کمائی بیٹی کے پاس رہنی چاہیے. اکثریت ایسی خواتین کی بھی جو ساری کمائی شوہر کے حوالے کر کے خود چند پیسوں کے لیے بار تقاضا کرتی ہیں. یعنی دونوں طرف

Extreme conditions

ہیں.

کئ ایسی خواتین دیکھی ہیں جو اس پورے چکر میں اتنی گھن چکر ہیں کہ خود پر خرچ کرنے کے لیے پیسے نہیں بچتے. یعنی گھر والوں کی اتنی زمہ داریاں اٹھا رکھی ہیں کہ اپنے تن من کی زمہ داری کا ادراک نہیں.


خاص طور پر جب سے یہ آنلائن ارننگ کی وبا پھیلی ہے ہر خاص و عام کی طرف سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ فری لانسنگ کر لیں، پارٹ ٹائم کوئی سکل سیکھ لیں، کم وقت میں زیادہ پیسے کما لیں وغیرہ وغیرہ. اس سلسلے میں مرد و خواتین، شادی شدہ، بچوں والے اور بچوں والیاں، میں اور آپ ہم سب شامل ہیں.


اس لیے یہ یاد رکھیے کہ مہنگائی ضرور ہے. کمانا بھی ضروری ہے لیکن جو کچھ کما رہے ہیں اسے صحیح جگہ خرچ کرنا سیکھیے. سارا کچھ خرچ کرنا یا فاقے کر کے جمع کرنا دونوں ہی غلط طریقے ہیں. اپنی جان پر بھی خرچ کیجیے، اہل و عیال پر خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے. اس کے بعد تھوڑا بہت جمع کرنا بھی سیکھیے. ہزاروں کمانے والے مہینے کے آخر جیب خالی لے کر پھرتے اچھے نہیں لگتے.اپنی صحت، لباس، دین و دنیا کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کے اندر رہتے ہوئے خرچ کریں. خود پر اضافی بوجھ مت ڈالیے. اپنے رشتے اور تعلقات کو بھی وقت دیں. جہاں تعلقات کی ضرورت ہو وہاں پیسے کام نہیں آتے.

انٹرنیٹ پر جہاں اور بہت کچھ سرچ کرتے ہیں وہاں money management کو بھی سرچ کیجیے. نت نئے آئیڈیاز موجود ہوں گے. یہ بھی ایک سیکھنے والی چیز ہے. سیکھیے اور شئر کیجیے. ﷲﷻ ہم سب کو حلال روزی کمانے اور صحیح جگہ خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین

Rimsha Butt 


Low cost no cost activities, part 1


اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

#rimshabutt #socialmedia #socialmediapost #selmamanagement #monetmamagement #selffinanace #onlineearrings #onlinelearning #passiveincome #moneymaking #urduwriter #urduwords #RimshaButt #Rimsha #writingskills #urduarticle #deargirls #girlsmotivation #girleducation #women #WomenEmpowerment2024 #womenempoweringwomen #womenempowermentodeas

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)