Low cost no cost activities, part 1
#lowcost_nocost_activities
#familytime
#Parenting
#learningthroughplay
کافی عرصہ پہلے
Low cost, no cost activities
کی اہمیت کے متعلق تحریر لکھی تھی.
وقتاً فوقتاً بچوں کے ساتھ ایسی مختلف ایکٹیویٹیز کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس میں سکرین کا استعمال نہ ہو.
اپنے بچپن کو بھی یاد کروں، میرے بچوں کا بچپن یاد گار بناؤں. کوئی اچھی لرننگ ہو.
بچوں کی ڈویلپمنٹ /نشوونما پر اچھا اثر ہو.
الحمد للہ، آج ہی یہ وائٹ بورڈ ٹائپ شیٹ منگوائی.. بچوں کے ساتھ ہاتھ کی مدد سے اس پر leaf بنانے کی پریکٹس کروائی.
سکول میں بھی اکثر چھوٹے بچوں کو یہ ایکٹیویٹی کرواتی ہوں، بہت انجوائے کرتے ہیں.
مجھے یاد ہے میری ابتدائی کلاسز کی ٹیچرز نے ہمیں یہ بنانا سکھایا تھا.
شاید آپ میں سے اکثر لوگ یہ بنانا جانتے ہوں جو نہیں جانتے ان کے لیے بتا دیتی ہوں کہ آپ نے پنسل /مارکر دائیں ہاتھ میں پکڑ کر بائیں ہاتھ کو کاغذ /بورڈ پر رکھنا ہے اور ہاتھ کے اندر کی طرف سے لائن لگانی ہے. پھر اسی طرح پنسل بائیں ہاتھ میں پکڑ کر دائیں ہاتھ کو کاغذ پر رکھنا ہے. پھر بائیں ہاتھ سے، دائیں ہاتھ کے اندر کی طرف لائن لگانی ہے. اس طرح ایک پتے کی شکل بن جائے گی. اب چاہے تو اس میں کلر کر لیں یا پنسل دے ہی لائن لگا کر پتے پہ جال سا بنا لیں.
آپ کو اپنے بچپن کی ایسی کوئی ایکٹیویٹی یاد ہے تو ضرور شئر کریں..
Happy learning and exploring ❤️
5 BENEFITS of low-cost No-cost Activities :
گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں(Top 10 indoor activities for kids)
#lifeleasons #lifelearning #momlife
Shapes Board - Low cost no cost activitiesPart 2
#parentinghacks #childgrowth #learninganddevelopment #homeschooling

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں