گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں(Top 10 indoor activities for kids)
رمشاء بٹ
گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں
گرمیوں کی چھٹیوں کو بہتر بنانے کے لیے چند سرگرمیاں جو بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں گی.
1.غبارے
بچوں کو مختلف رنگوں اور جسامت کے غبارے دیں. ان سے وہ مختلف طریقوں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں. جیسا کہ آج کل گرمی کا موسم ہے تو غباروں میں پانی بھر کر بھی دیا جا سکتا ہے. تھوڑے گیلے ہوں گے لیکن انجوائے زیادہ کریں گے.
2.صفائی /ڈسٹنگ
ایک چھوٹا کپڑا بچے کو دیں کہ وہ اپنی پسند کی چیزیں یا اپنے کھلونے صاف کرے. اگر بچے کی گاڑی ہے یا بچی کے کھیل کے برتن ہیں تو وہ بھی صاف کرواۓ جا سکتے ہیں
3. /مٹی /آٹا /میدہ /colourful clay
ان میں سے جو بھی گھر میں میسر ہے، بچے کو وہ دیں کہ وہ اس سے مختلف چیزیں بناۓ. شروع میں تھوڑی دیر خود ایک دو چیزیں بنائیں تو بچہ خود بخود بنانے لگے گا.
4.آنکھ مچولی /چھپن چھپائی/َچیزوں کو چھونا
بچے کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل سکتے ہیں. جیسے ہم سب اپنے بچپن میں کھیلا کرتے تھے اس بہانے بچے تھوڑا فزیکلی ایکٹو بھی ہوں گے
لیکن اگر بچہ اکیلا ہو تو آپ اسے اپنے آس پاس مختلف چیزوں کو چھونے کا بھی کہہ سکتی ہیں. جیسے الماری کو چھونا. کھڑکی کو پکڑنا.
5.کیرم بورڈ /لوڈو/سانپ سیڑھی
یہ بھی بہت پرانا کھیل ہے اور تقریباً ہم سب کو آتا ہے. اپنی سہولت اور بچے کی عمر کے مطابق کیرم یا لوڈو میں سے کوئی کھیل کھیل سکتے ہیں. لیکن اس کا عادت نہیں بنا لینا.
6.چاک کے ساتھ لکھنا
گھر میں کوئی پرانے ٹوٹے پھوٹے کلر ہوں یا ٹیلرنگ چاک ہوں یا کریونز ہوں کچھ بھی ہے تُو بچوں کو دے دیں اور کلر ہیں تو کاغذ پر ورنہ فرش پر ایک جگہ مخصوص کر دیں کہ بچہ وہاں جو مرضی بناۓ اور لکھے.
7.چیزوں کو رنگوں /سائز /جسامت کے لحاظ سے الگ الگ کرنا
اس کے لیے کالے اور سفید چنے یا مختلف بٹن استعمال ہو سکتے ہیں. اور نہیں تو بچوں کی ہی پنسلیں، ریزر وغیرہ اکٹھی کر کے انھیں الگ الگ کرنے کے لیے دی جا سکتی ہیں.
8.ڈوری /دھاگے میں پرونا
اس. کے لیے بھی بٹن سب سے بہترین ہیں. یا گھر میں کوئی پرانے بیڈز و غیرہ ہوں. بڑے سائز کے موتی ہوں.
آپ کے روزمرہ استعمال کی ہئر بینڈز یا ہئر کلپ(صاف ستھرے اورغیر استعمال شدہ ہوں تو بہتر ہے) بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں.
9.Choose your profession/pretend play
ہر بچے سے یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ آپ بڑے ہو کر کیا بنو گے. تو گھر میں بچے کو آزادی دیں اور اسے اپنی پسند کے مطابق ڈاکٹر، ٹیچر، شیف یا جو بھی وہ چاہیں تھوڑی دیر کے لیے وہ بننے دیں. ان کے تاثرات اور رویے آپ کو ان کے مشاہدات کے بارے میں بہت کچھ بتائیں گے
10.کاغذ سے چیزیں بنانا /کشتی /پتنگ
اس کھیل میں آپ بچوں کو ایک بار خود کوئی چیز بنانی بتا دیں. دو چار بار کی پریکٹس کے بعد وہ آگے دس بچوں کو خود سیکھا دیں گے بلکہ ہر ملنے والے کو ایک بار ضرور بنا کر دکھائیں گے.
گرمیوں کی ان چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں. بچوں کے ساتھ وقت گزاریں. مزید آئیڈیاز کے لیے یوٹیوب، گوگل اور پنٹرسٹ پر بھی سرچ کر سکتے ہیں. روزمرہ کی مختلف دعائیں، دین کا علم بچے کی عمر کے مطابق اسے ضرور سکھائیں تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو، تحریر کا ایک بھی پوائنٹ اگر آپ کو فائدہ مند لگے تو دعاؤں میں یاد رکھیے گا.
جزاک ﷲﷻخیرا
کم قیمت یا بے کار چیزوں کو مفید سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے فائدے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں