5 BENEFITS of low-cost No-cost Activities :
گورنمنٹ سکولوں میں
Low cost, no cost activities
کا اصول عام طور پر اپلائی ہوتا ہے . بحیثیت ٹیچر کبھی کبھی غصہ بھی چڑھتا کہ بچی کھچی فالتو چیزوں سے کچھ کارآمد بنانے کے لیے وقت، دماغ اور انرجی تو ہماری ہی لگتی ہے. ہاں لیکن سکول کا، گورنمنٹ کا اور
Indirectly
ہمارا ہی پیسہ بچتا ہے. بس یہ سوچ کر خود کو موٹیویشن مل جاتی اور کام جاری رہتا.
کچھ سال پہلے جب بچوں کو ایکٹیویٹیز کے زریعے پڑھانے کا شوق چڑھا تو
Counting، ones and tens
کے تصور کو پریکٹس کرنے کے لیے بچوں کو کہا کہ جو
Lollypop
آپ لوگ بریک میں کھاتے ہیں اس کی سٹک کو دھو کر کلاس میں جمع کروانا ہے. بچوں نے چند دن میں ہی سینکڑوں سٹکس اکٹھی کر لی.
اس طرح بوتلوں کے ڈھکن، فالتو card boards وغیرہ کے زریعے ہم نے
Number cards,
Digits
وغیرہ بناۓ. اور بچوں کی
participation
دیکھ کر بہت موٹیویشن ملتی تھی.
جب بریک میں بھی بچوں نے لولی پاپ کی سٹکس لے کر آنا، میرے پاس اتنی ہیں فلاں کے پاس کم ہے تو حیرت بھی ہوتی. کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بچے اتنے جوش و خروش سے حصہ لیں گے.
چھوٹے بچوں کی دیکھا دیکھی مڈل اور میٹرک کی بچیاں بھی پوچھتیں کہ میم آپ یہ سب کیوں اکٹھا کر رہے ہیں تو ان کو یہ سب سرگرمیوں کے بارے میں بتا دیتی... مجھے یاد ہے کئ بچیاں کہتی ہمیں تو کسی نے نہیں کروائیں. ان کو یہی کہتی تھی کہ آپ اب کر لیں.. گھر میں چھوٹے بہن بھائیوں کو ضرور کروائیں.
اپنے بچوں کو بھی کئ دفعہ سستے مہنگے کھلونے دے کر دیکھ لیا.. کوئی مزہ نہیں آیا بچے 2 دن کھیل کر پھر دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے. پچھلی چھٹیوں سے ایسے بہت سے آئیڈیاز پر ریسرچ جاری ہے جن سے
Low cost, no cost
کے فارمولے پر عمل کر کے انھیں بزی رکھا جا سکے. اور فائدہ بھی نظر آیا.
1.Variety of Activities:
ایک تو بچوں کو کھیلنے کے لیے ورائٹی مل جاتی ہے.
2. Reuse of Materials:
گھر کی چیزیں جو ہم فارغ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں وہ دوبارہ استعمال ہو جاتی ہیں. بار بار بھیج استعمال ہو سکتی ہیں. ماحول دوست آئیڈیا ہے.
3.Development of Creativity:
آپ کے تخلیقی کاموں کو دیکھ کر بچے بھی اپنی تخلیق صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں. یعنی آپ کی تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بچے کی بھی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھرنے کا موقع ملتا ہے.
4. Time, Money and Space Saving :
دماغ ،وقت تو لگتا ہے لیکن پیسوں کی بچت، بازار آنے جانے اور چیزوں کو ڈھونڈنے میں جو وقت لگتا ہے اس سے مجھے یہ کام آسان لگتا ہے. اس کے علاوہ جن گھروں میں جگہ کم ہوتی ہے وہاں یہ چیزیں استعمال ہونے کے بعد ضائع کرکے ان کی متبادل اشیاء استعمال کی جا سکتی ہیں. یعنی ڈھیروں ڈھیر اشیاء سنبھالنے کی ضرورت نہیں ہوتی.
5.Better Relationship between Parents and Kids:
بچوں اور والدین کو آپس میں وقت گزارنے اور تعلق بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے جو ہم عام روٹین میں چاہ کر بھی نہیں کر پاتے.
اس لیے چھٹیوں کو بوجھ نہ سمجھیں. دن رات موبائل یوز کرتے ہیں تو ان آئیڈیاز پر بھی تھوڑی تحقیق کرلیں. بچوں کے لیے روز نہ سہی تو کم از کم ایک آدھ دن چھوڑ کر کوئی ایسی چھوٹی موٹی سرگرمی ضرور رکھیں. ﷲﷻ ہمیں اپنے بچوں کی بہترین دینی اور دنیاوی تعلیم وہ تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین
Low cost no cost activities, part 1
گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں(Top 10 indoor activities for kids)

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں