(Importance of Self Reflection)سیلف ریفلیکشن کی اہمیت
Self Reflection خود آگہی سیلف ریفلیکشن سے مراد اپنے احساسات(Feelings) ، جزبات(Emotions) کو جاننا اور اپنی ذات کے ان پہلوؤں پر توجہ دینا جہاں آپ بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہیں. سیلف ڈویلپمنٹ کے بارے میں جب تحقیق شروع کی تو یہ پہلو سامنے آیا... جان کر اچھا لگا... اپنی ذات اپنے احساسات کے بارے میں سوچا، لکھا اور بہت کچھ جانا الحمد للہ. پھر Childhood learning and development standards پر جب پڑھنا شروع کیا تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جدید تحقیق کے مطابق 3-4 سال کے بچوں کو اپنے کچھ بنیادی احساسات کا علم ہونا ضروری ہے. نا صرف علم بلکہ وہ ان جزبات اور احساسات کو اپنے لفظوں میں بیان کرنا جانتا ہو. 1.خوش 2. اداس 3. غصہ 4. رونا جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے بچے کو اپنے احساسات کے بارے میں علم بڑھنا چاہیے. یعنی احساسات کی مزید اقسام اور وجوہات کے بارے میں بچہ سمجھے اور بات بھی کر سکے. بچے کی ڈویلپمنٹ کا یہ انتہائی اہم حصہ ہے جو آگے چل کر اسے جزباتی استحکام اور زہنی مضبوطی کے بارے میں بنیاد فراہم کرتا ہے. ہم بڑے بھی اکثر اس حصے میں کمزوری کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیچھے رہ جاتے ہیں. جزبات کو ...