Real Wealth - اخلاص

 



واصف علی واصف صاحب اپنی کتاب قطرہ قطرہ قلزم میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جو ہر گھڑی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ایک دفعہ ایک گرو نے اپنے چیلے کو کسی خاص قسم کی جڑی بوٹیوں کا رس اکٹھا کرنے کو کہا. چیلے نے ساری عمر میں جو رس اکٹھا کیا اسے ایک شیشے کی بوتل میں بھرا. اچانک ٹھوکر لگی تو وہ شیشی ٹوٹ گئ. چیلا بہت رویا. خوب آنسو بہاۓکہ عمر بھر کی کمائی ضائع ہو گئ. ساری محنت اکارت، ساری دولت چھن گئی. گرو نے سمجھایا کہ محنت ضائع نہیں ہوئی،بلکہ پلے پڑی ہے.اصل دولت تو اب ہاتھ لگی ہے. تمھاری آنکھ سے نکلنے والے یہ خالص دکھ کے آنسو ہی خزانہ ہیں. 


 سب سے بڑی دولت یہ آنسو ہیں جو ﷲﷻ کی بارگاہ میں مقبول ہیں. یہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتے. دل پہ چوٹ لگے تو یہ دولت ملتی ہے اور دل پہ چوٹ بس ایسے ہی نہیں لگ جاتی. آنسو خواہ مخواہ نہیں آ جاتے. دل ٹوٹے تو رب کا یاد آنا رحمت ہے. یہ دل ہی تو رب کا ٹھکانہ ہے اس میں کسی اور کو جگہ نہیں دینی ہے ورنہ دل کا ٹوٹنا تو طے ہے.


بقول اقبال

تو بچا بچا کہ نہ رکھ اسے، تیرا آئینہ تو ہے وہ آئینہ

کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہِ آئینہ ساز میں


دل بنانے والا رب ہے تو دل لگانا بھی رب سے ہے. اگر یہ حقیقت بھول جاؤ تو جب دل پہ چوٹ لگے سمجھ جانا اس رب نے یاد دہانی کروائی، اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوسروں سے توقعات نہ لگائیں. اپنے دل میں غلط فہمیاں نہ رکھیں کہ فلاں شخص ایسا ہے تو میرے لیے ایسا کرے گا. یا میں نے تو ان کے لیے یہ کیا وہ کیا اب وہ بھی ایسا تو کر ہی دیں گے. تو یہ توقعات بھی دل کی باتیں اور وابستگیاں ہی ہیں جو پوری نہ ہونے پر دل دکھتا ہے اور آنسو بھی آتے ہیں.


حقیقت پسند بننے کی کوشش کریں. اپنے لیے خود آسانیاں پیدا کریں. اپنا آپ بہتر کریں. اپنا عمل بہتر کرنے کی کوشش کریں اور دوسروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیں.شروع میں مشکل ہو گی. لیکن پھر عادت ہو جائے گی. اپنی زمہ داریوں کو پہچانیں. پھر بھی کبھی اونچ نیچ ہو جائے تو رب سے رابطہ کرنا ہے. اس کے سامنے آنسو بہانے ہیں. وقتی طور پر بھی سکون ملے گا اور آگے بھی آسانی ہو گی. ان شاء ﷲﷻ


ﷲﷻ آسانیاں پیدا کرے، جزاک ﷲ خیرا


(Importance of Self Reflection)سیلف ریفلیکشن کی اہمیت

خوشی کیا ہے؟ اسے کیسے حاصل کریں /What is Happiness? How to achieve it

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)