(Importance of Self Reflection)سیلف ریفلیکشن کی اہمیت

 



Self Reflection

خود آگہی 


سیلف ریفلیکشن سے مراد اپنے احساسات(Feelings) ، جزبات(Emotions) کو جاننا اور اپنی ذات کے ان پہلوؤں پر توجہ دینا جہاں آپ بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہیں.

سیلف ڈویلپمنٹ کے بارے میں جب تحقیق شروع کی تو یہ پہلو سامنے آیا... جان کر اچھا لگا... اپنی ذات اپنے احساسات کے بارے میں سوچا، لکھا اور بہت کچھ جانا الحمد للہ.


پھر

Childhood learning and development standards

پر جب پڑھنا شروع کیا تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جدید تحقیق کے مطابق 3-4 سال کے بچوں کو اپنے کچھ بنیادی احساسات کا علم ہونا ضروری ہے. نا صرف علم بلکہ وہ ان جزبات اور احساسات کو اپنے لفظوں میں بیان کرنا جانتا ہو.


1.خوش

2. اداس

3. غصہ

4. رونا


جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے بچے کو اپنے احساسات کے بارے میں علم بڑھنا چاہیے. یعنی احساسات کی مزید اقسام اور وجوہات کے بارے میں بچہ سمجھے اور بات بھی کر سکے. بچے کی ڈویلپمنٹ کا یہ انتہائی اہم حصہ ہے جو آگے چل کر اسے جزباتی استحکام اور زہنی مضبوطی کے بارے میں بنیاد فراہم کرتا ہے. 


ہم بڑے بھی اکثر اس حصے میں کمزوری کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیچھے رہ جاتے ہیں. جزبات کو سمجھ نہ پانا، ان کے بارے میں بات نا کرنا وغیرہ. 



اس کا سب سے آسان حل لکھنا ہے. اپنی جزباتی صحت کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو لکھنا شروع کر دیں. 3 جملوں سے شروع کریں اور بس لکھتے جائیں. لکھنے کے بعد بے شک پھاڑ دیں. مگر ایک دفعہ اپنی ذات کا اور اپنے جزبات کا تجزیہ لازمی کریں. 



 مشہور واقعہ ہے کہ نبی کریم ﷺ سے جب سوال پوچھا گیا کہ یا رسول ﷲﷻ آپ کو سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ تو نبی کریمﷺ نے جواب دیا :حضرت عائشہ سے. پوچھنے والے نے سوال واضح کیا کہ یا رسول ﷲﷻ، میرا مطلب مردوں میں سے کس سے سب سے زیادہ محبت ہے؟ تو نبی کریمﷺ نے فرمایا: عائشہ کے باپ سے. 

سبحان ﷲﷻ



یہ ہے اصل

 self Reflection 

اور

Self awareness.


اپنی ذات اور جزبات کی اصل آگہی. نبی کریم ﷺ سے بڑا معلم اور نفسیات کا عالم کون ہو سکتا ہے. بے شک ہمارے لیے اسوہ رسول ہی کافی ہے.


خوشی کیا ہے؟ اسے کیسے حاصل کریں /What is Happiness? How to achieve it

دوپٹہ

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

#selfrealisation #selfreflection #selflearning #mindfulliving #mindfulness #selfimprovementtips #selflearningjourney #Parenting #Education #SelfDevelopment #Homeschooling #UrduBlog #Ebooks #EducationalWorksheets #PositiveThinking #GrowthMindset #SuccessJourney

#canva #canvaexploring #graphicdesign #editing #Designer #RimshaButt #education #workbook #JourneyToAllah #Gratitude #Gratitudejourney #selflearning #childhood #memories

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)