رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special
یکم مئی، یوم مزدور تحریر :رمشاء بٹ عادل اپنے بڑے بھائی توصیف کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت خوش نظر آ رہا تھا. توصیف نے اس کی تھکاوٹ کا خیال کرتے خود ہی اسے آرام کرنے کے لیے اندر جانے کا کہا تو عادل تھوڑی دیر اور، تھوڑی دیر اور کہنے لگا، توصیف نے تھوڑی سختی کی تو موڈ بنا کر اندر چلا گیا! اندر جاتے ہی عادل نے امی کا بنایا ہوا شربت پیا.تو موڈ کچھ بہتر ہوا. ابو نے ٹی وی آن کیا ہوا تھا تو ہر طرف یوم مزدور کا ہی چرچا تھا. مزدوروں کے عالمی دن پر ہر کوئی ان سے ہمدردی کرتا نظر آ رہا تھا. عادل اپنے ابو سے پوچھنے لگا. عادل:ابو! یہ مزدور کون ہوتا ہے؟ ابو :جو شخص محنت مشقت سے روزی کماتا ہے وہ مزدور ہے. اسے محنت کش بھی کہتے ہیں. بھائی: مزدور اور محنت کش میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے، ہے نہ ابو جان؟ ابو :اچھا جی، اب آپ ہی وہ فرق بتا دو بھائی کو. توصیف : ہمارے ہاں مزدور طبقہ وہ ہے جس کی اجرت بہت کم ہے. یعنی کام کرنے کا وقت زیادہ لیکن اجرت کم. جبکہ محنت کش تو ہم سب ہی ہیں.. عادل : ہیں.......... یہ کیا بات ہوئی بھلا، ابو آپ سمجھائیں! ابو :ہاں بیٹا! مجھ سمیت ہر شخص جو رزقِ حلال کے لیے محنت کرت...