رمضان کا سفر - ایک یاددہانی
رمضان اور عید کی شدید مصروفیات کے بعد... ایسا لگ رہا ہے کسی لمبے سفر سے واپسی ہوئی ہے. کل سے پھر پہلے والی روٹین شروع ہو جائے گی ان شاء ﷲﷻ.
اس رمضان میں پہلی دفعہ consciously ترجمہ تفسير کے ساتھ قرآن پڑھا اور سنا. فیس بک کے ہی کسی گروپ میں کسی فیمیل نے 30 دن کی رمضان کی قرآنی دعائیں شئر کی تھیں، ﷲﷻ بھلا کرے ان کا، رمضان میں بھی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا کہ ان کی وجہ سے یہ کام آسانی اور مستقل مزاجی سے کر سکی. اب بھی کوشش کروں گی کہ ہر روز نہ سہی تو کم از کم ویک اینڈ تک 3،4 آیات کی تفسير اسی طرح سن اور سمجھ سکوں.
میرا طریقہ کار یہ تھا کہ ایک آیت اسلام 360 ایپ میں لفظ با لفظ ترجمہ کے ساتھ پڑھتی، پھر کچھ سکالرز کی جو تحریری تفسیر تھی وہ پڑھ لیتی اور استازہ فرحت ہاشمی اور نگہت ہاشمی کی تفسیر اردو میں سن لیتی. استاد نعمان علی خان کی تفسير جامع انداز اور انگلش میں ہے جس کا اپنا ہی مزہ ہے، ماشاء ﷲﷻ. تو کوشش کرتی تھی اسے بھی سن سکوں.
اب روزانہ بے شک ایک آیت کو اس طرح سے سننا اور سمجھنا دلچسپ تو تھا ہی لیکن کافی وقت درکار ہوتا تھا. تو پورے 30 دن تو نہیں مگر کافی حد تک یہ کیا. رمضان کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایک مہینہ میں ہم بہت سی چیزیں کرتے ہیں تو رمضان کے بعد کم از کم ایک چیز باقی سال بھی عمل لانے کی کوشش کریں. تو اس رمضان کا یہ کام میں اپنی روٹین کا حصہ بنانے کی کوشش کروں گی ان شاء ﷲﷻ.
بے شک ﷲﷻ تھوڑے لیکن مستقل عمل کو زیادہ پسند کرتا ہے.
آپ نے اس رمضان کی کون سی عادت روٹین میں شامل کرنے کا سوچا ہے؟ اگر ابھی تک نہیں سوچا تو ضرور سوچیے...!
رمشاء بٹ
اردو کنٹینٹ رائٹر
خوشی کیا ہے؟ اسے کیسے حاصل کریں /What is Happiness? How to achieve it

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں