4 Basic Types of Learners-سیکھنے والوں کی 4 بنیادی اقسام

 


(Learning) دنیا میں ہر انسان پیدائش سے کے کر وفات تک سیکھتا رہتا ہے. کچھ لوگ محض ہدایات سن کر کام کرنا سیکھ جاتے ہیں اور بہترین کام کرتے ہیں. جبکہ کچھ لوگ عملی کام کی کتابوں سے پڑھ کر ہی بہترین قسم کے کام سرانجام (perform) دے لیتے  ہیں. 

سائنسی تحقیق کے مطابق سیکھنے والوں (learners)

کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں :


1.Auditory learners- سن کر سیکھنے والے 

2. Visual learners-دیکھ کر سیکھنے والے 

3. Kinesthetic learners-حس(senses) کے استعمال سے سیکھنے والے 

4. Reading/ writing learner 


ان چاروں اقسام کو زرا تفصیل سے سمجھتے ہیں کہ :آخر ان میں فرق کیا ہے 

1.سن کر سیکھنے والے (Auditory learners) 

یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سن کر ہی باتوں کو سمجھ اور سیکھ لیتے ہیں. ان کے سننے کی حس بہت زیادہ ہوتی ہے.

ایسے لوگوں کے لیے آنلائن سیکھنے(Online learning) میں سمعی یعنی (Audio Lectures) کی خاص اہمیت ہوتی ہے. نیز (moreover) ایسے لوگوں کو اپنے نوٹس وغيرہ بھی اپنی آواز میں بنانے کے لیے ایسی ایپس(apps) استعمال کرنی چاہیے جن میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت ہو. 


2. دیکھ کر سیکھنے والے (Visual Learners) 

یہ وہ لوگ ہیں جو دیکھ کر سیکھتے ہیں. آپ جتنا مرضی ہاتھی، کوے، سیب کی کہانیاں سناتے رہیں، جب تک یہ دیکھیں گے نہیں. انھیں کچھ سمجھ نہیں آۓ گا.ایسے لوگوں کے لیے تصاویر، چارٹس، وغيرہ زیادہ اہمیت کے حامل ہیں. آنلائن سیکھنے کے لیے ان کے لیکچرز ویڈیوز یا تصاویر کی مدد سے تیار کیے جانے چاہیے. 


3. عملی مشق سے سیکھنے والے(Kinesthetic learners) 

یہ وہ لوگ ہیں جو عملی مشق سے سیکھتے ہیں. جب تک پریکٹیکل ان کے سامنے نہ ہو یا یہ خود کسی چیز کو کر کے نہ دیکھیں انھیں سیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے.ایسے لوگ باقاعدہ خود کام کر کے سیکھتے ہیں یا دوسرے لوگوں کو جب تک پورا کام کرتے نہ دیکھ لیں،انھیں کام پورا سمجھ نہیں آتا. یعنی یہ عملی طور پر (Practical learners)  بھی کہلاۓ جا سکتے ہیں. 


4. لکھ یا پڑھ کر سیکھنے والے (Learning through reading /writing) 

ایسے لوگ پڑھ کر لکھ کر سیکھتے ہیں. جن لوگوں کو نوٹس بناۓ بغیر یا بار بار لکھ کر تسلی ہوتی ہے وہ اس قسم سے تعلق رکھتے ہیں. ایسے لوگ کتابیں پڑھ کر بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں. چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے ان کے لیے لکھنا بہت ضروری ہوتا ہے. لکھنے اور پڑھنے سے ان کی یادداشت میں باتیں زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتی ہیں. 


سیکھنے والوں کی اور بھی بہت سی اقسام ہیں! یہاں ہم نے صرف 4 بنیادی اقسام کے بارے میں جانا ہے. آپ اپنے بارے میں تجزیہ (analysis) کر کے جان سکتے ہیں کہ آپ ان میں سے کون سی قسم سے تعلق رکھتے ہیں. 

کیا آپ جان گۓ ہیں کہ آپ کون سی قسم سے تعلق رکھتے ہیں؟ اگر اوپر دی گئی اقسام آپ کے مطابق نہیں ہیں تو مزید اقسام کے بارے میں جاننے کے لیے کمنٹس میں لازمی بتائیے! 

سیکھتے اور سکھاتے رہیں. 

Happy learning 

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)


#RBOnlineAcademy #onlinelearning #online #onlinesupportsystem #motivation #selfdevelopment #motivation #selflearning #learningtypes #typesoflearning #learningmodule #learningkinds #kindsoflearners





تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)