نورمان ونسینٹ پییل کی کتاب "آپ کر سکتے ہیں اگر آپ سوچ لیں کہ آپ کر سکتے ہیں" کے دس اہم نکات
نورمان ونسینٹ پییل کی کتاب "آپ کر سکتے ہیں اگر آپ سوچ لیں کہ آپ کر سکتے ہیں" کے دس اہم نکات
1. اپنے حالات بدلنے کے لیے سب سے پہلے اپنی سوچ بدلیں.
2.خود پر یقین رکھیں. ﷲﷻ نے آپ کے اندر بہت طاقت رکھی ہے اور یہ طاقت کسی بھی مشکل کو ہرا سکتی ہے.
3.کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کی صلاحیت آپ کے اپنے اندر ہوتی ہے. بس خود ہر بھروسہ کرنے کی دیر ہے.
4. آپ کے ذہن میں اتنی صلاحیت ہے کہ جیسی زندگی آپ جینا چاہتے ہیں وہ آپ کے لیے تخلیق کر دے. اپنی سوچوں کو تقویت /مضبوطی دیں اور اپنی آنکھوں سے حقیقت کو بدلتا دیکھیں.
5.کامیابی کسی ہنر اور قسمت سے نہیں ملتی لیکن سوچ اور مستقل مزاجی سے ضرور ملتی ہے.
6. خود کو منفی سوچوں سے پاک رکھو. اپنی زات پر کبھی شک میں نہ پڑو. تمھاری راہ میں آنے والی ہر مصیبت سے لڑنے کی ہمت رب نے تمھیں دے رکھی ہے.
7.آپ کا مزاج ہی آپ کی کامیابی کی بلندی طے کرتا ہے. جتنی زیادہ مثبت سوچ ہو گی اتنی ہی بڑی کامیابی ہو گا.
8.ہر ناکامی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو آگے بڑھنے کے لیے سیکھنے کی ضرورت ہے. خود پر بھروسہ رکھ کر سیکھتے رہیں اور آگے بڑھتے رہیں.
9.دوسروں کی رائے سے اپنی اہمیت کا اندازہ مت لگائیں. اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں اور اپنا راستہ خود منتخب کریں.
10.اپنی زندگی کے بھرپور جینے کا سامان آپ کے ارد گرد ہی ﷲﷻ نے دے رکھا ہے. خود پر بھروسہ رکھ کر کوشش کریں تو زندگی کو من مرضی سے جیا جا سکتا ہے.
مترجم :رمشاء بٹ
___________________________________

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں