اشاعتیں

جون, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

تصویر
How to find your skill?  اپنی سکل کیسے تلاش کریں؟ آن لائن فیلڈ میں اگر آپ کو اپنی دلچسپی (interest) نہیں پتا تو آپ بس دھکے ہی کھائیں گے. سب سے پہلے اپنی وہ سکل ڈھونڈیں جس کے ساتھ آپ پیدا ہوئے ہیں. آج کی تحریر ان لوگوں کے لیے ہے جو آن لائن کام کے لیے بھی زیادہ وقت نہیں دے سکتے.یہ صرف ایک آئیڈیا ہے آپ چاہیں تو زیادہ وقت لگا کر مزید اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں.  1. گوگل (Google) پر جا کر ایسی 5 سکل ڈھونڈیں جو آپ کو دلچسپ لگیں اور جس میں آپ کما سکتے ہیں.  2. متعلقہ سکل سیکھنے کے لیے یوٹیوب(YouTube) سے کوئی بھی چینل سرچ کر کے ویڈیو دیکھیں. روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ایک سکل کی ویڈیو ضرور دیکھنی ہے. 3.ایک ہفتے بعد دیکھیں کونسی سکل کی ویڈیو زیادہ مزے اور دلچسپی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں. پھر ان 5 میں سے کوئی سے 3 متعلقہ(Relevant) سکل منتخب کر لیں.  4. اب روز ایک سکل کی ویڈیو دیکھ کر پریکٹس بھی لازمی کرنی ہے. 5. پھر دوسرے ہفتے کے بعد اپنا تجزیہ (analysis) کریں کہ ان 3 میں سے کون سی سکل کی پریکٹس(practice) آپ زیادہ خوشدلی، شوق سے کرتے ہیں. وہی سکل آپ کی لائف سکل ہوگی. ان شاء ﷲﷻ 6...

4 Basic Types of Learners-سیکھنے والوں کی 4 بنیادی اقسام

تصویر
  (Learning) دنیا میں ہر انسان پیدائش سے کے کر وفات تک سیکھتا رہتا ہے. کچھ لوگ محض ہدایات سن کر کام کرنا سیکھ جاتے ہیں اور بہترین کام کرتے ہیں. جبکہ کچھ لوگ عملی کام کی کتابوں سے پڑھ کر ہی بہترین قسم کے کام سرانجام (perform) دے لیتے  ہیں.  سائنسی تحقیق کے مطابق سیکھنے والوں (learners) کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں : 1.Auditory learners- سن کر سیکھنے والے  2. Visual learners-دیکھ کر سیکھنے والے  3. Kinesthetic learners-حس(senses) کے استعمال سے سیکھنے والے  4. Reading/ writing learner  ان چاروں اقسام کو زرا تفصیل سے سمجھتے ہیں کہ :آخر ان میں فرق کیا ہے  1.سن کر سیکھنے والے (Auditory learners)  یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سن کر ہی باتوں کو سمجھ اور سیکھ لیتے ہیں. ان کے سننے کی حس بہت زیادہ ہوتی ہے. ایسے لوگوں کے لیے آنلائن سیکھنے(Online learning) میں سمعی یعنی (Audio Lectures) کی خاص اہمیت ہوتی ہے. نیز (moreover) ایسے لوگوں کو اپنے نوٹس وغيرہ بھی اپنی آواز میں بنانے کے لیے ایسی ایپس(apps) استعمال کرنی چاہیے جن میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت ہو.  2....

اپنے کاروبار یا سکل کو بہتر کرنے کے 6 اقدامات (6 steps to promote your business /skill)

تصویر
اپنی سکل کیسے تلاش کریں  #how_to_promote_your_business_at_facebook_and_whatsapp #6steps_to_promote_your_business آج کی پوسٹ خاص طور پر ان خواتین کے نام جنہوں نے چھوٹے لیول ہر ہوم میڈ بزنس کا آغاز کر لیا ہے یا مستقبل میں کرنے والی ہیں. ری سیلنگ کر رہی ہیں یا کچھ بھی آن لائن سیل کر رہی ہیں. مرد حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں! آپ کا جو بھی بزنس یا سکل ہے اگر آپ آن لائن ارننگ کی طرف چکے ہیں یا آنے کا ارادہ ہے تو دو چیزیں لازمی استعمال کریں گے : 1.فیس بک پیج /پروفائل 2.واٹساپ/بزنس واٹساپ ان دونوں کو الگ الگ سے ڈسکس کرتے ہیں  1.فیس بک پیج /پروفائل 1️⃣ سب سے پہلے اس پر کام کریں. اپنی پروفائل پر تصویر یا کور فوٹو اچھی لگائیں جو آپ کے کام کو ظاہر کرے. یا کم از کم آپ کے نام والی ہی لگا لیں. 2️⃣سب سے پہلے تو اگر آپ فیس بک پر اپنی پروفائل بنا چکی ہیں تو پلیز اپنی پراڈکٹ یا سکل کی نوعیت کے لحاظ سے albums بنانا سیکھیں. یہ بالکل آسان ہے آپ اور آپ کی آڈینس /کلائنٹس دونوں کے لیے فائدہ مند بھی ہے.   مثال کے طور پر اگر کپڑے ری سیل کر رہی ہیں تو سٹچڈ اور انسٹچڈ کے لیے الگ سے البم بنائیں...

خوشی کیا ہے؟ اسے کیسے حاصل کریں /What is Happiness? How to achieve it

تصویر
  #خوشی خوشی کیا ہے؟ عام طور پر خوشی(Happiness) لزت، مزہ(Pleasure) کو ایک ہی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے. ان الفاظ کا باریک بینی(Keenly) سے جائزہ لیا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ لزت یا مزہ وہ کام ہے جس کے کرنے میں ہمارے حواسِ خمسہ (Senses) شامل ہوں. جیسے اپنا من پسند (favourite) کھانا، خوشبو، وغيرہ جبکہ خوشی ذہنی سکون (Mental peace) کا دوسرا نام ہے. یعنی قلب مطمئنہ (self satisfaction). اگر آپ کا دل اور دماغ مطمئن ہیں تو آپ اصل خوشی محسوس کر سکتے ہیں. خوشی انسان کے چہرے سے نظر آتی ہے. اگر آپ خوش ہیں تو آپ کو دوسرے لوگوں کو زبان سے نہیں بتانا پڑے گا کہ میں خوش ہوں. آپ سر تا پاؤں یعنی (non-verbally) اپنی باڈی لینگویج(body language) سے اس کا اظہار کرتے نظر آئیں گے. اب سوال یہ ہے کہ خوشی ملے گی کیسے؟ یاد رکھیے خوشی لینے سے زیادہ دینے کا نام ہے. دنیا میں جتنی بھی قابلِ قدر چیزیں ہیں وہ انمول (Priceless) ہیں آپ انھیں پیسوں سے حاصل نہیں کر سکتے. ان میں سے ایک خوشی ہے. آپ دوسروں کو عزت(Respect) دیں، محبت دیں. ان کے لیے چھوٹی موٹی آسانیاں پیدا کرنے کو اپنی عادت بنا لیں تو آپ کوخوشی حاصل کرنے ...

دوپٹہ

تصویر
  عنوان : دوپٹہ از رمشاء بٹ  ایک وقت تھا کہ دوپٹہ عورتوں اور بچیوں کے لباس کا لازمی جز ہوتا تھا.... کچھ علاقوں میں یہ شروع سے ہی ناپید تھا... مگر برصغیر خصوصاً پاکستان کے ہر علاقے میں دوپٹہ لازم و ملزوم تھا.. چھوٹی چھوٹی بچیاں ماؤں کے بڑے بڑے دوپٹے شوق سے لیتیں. عید، شب برات کی پر نور محافل اور اجتماعات میں رنگ برنگے دوپٹے اوڑھے بچیاں معصومیت اور پاکیزگی کی عکاسی کرتی تھیں... مگر آج کے جدید دور میں جہاں اور بہت کچھ بدل چکا ہے وہیں بہت سے علاقوں میں تو دوپٹہ سرے سے غائب ہی ہو چکا ہے. چند ایک جگہوں پر دوپٹے کے نام پر جو کپڑا اوڑھا جاتا اس کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے.   خدارا تعلیم و تربیت کے نام پر ہی سہی، جب تک ممکن ہے بچیوں کے لباس پر ہر ممکن نظر رکھیں.. سکول کالج جاتی بچیاں بھی ایسے لباس زیب تن کرتی ہیں کہ کوئی دیکھنے والا ہوتو ایک کے بعد دوسری نظر نہ ڈالے (مراد شعور اور صاحب بصیرت لوگ - نظر کی حفاظت کرنے والے)... کم از کم سکول لیول تک تو بچوں پر والدین کی مرضی چل سکتی ہے.. بچوں کو شروع سے ہی پردہ، شرم و حیا سکھائیں تاکہ آنے والے وقت میں وہ بخوشی اس چیز کو قبول کری...

بچوں کی تربیت (Parenting)

تصویر
ایک پرانا موضوع مگر نئی اصطلاحات کے ساتھ عوام الناس میں مقبول ہو رہا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے. ایک زمانہ تھا جب والدین ڈنڈے کے زور پر تربیت کرتے تھے. دوستانہ ماحول، والدین اور اولاد کی گپ شپ ناپید تھی. والدین اولاد کے مالک اور سربراہ ہونے کی حیثیت سے ہر معاملے میں فیصلہ کرنے کے اہل تھے. ڈنڈے اور جوتے کا استعمال عام تھا (چھوٹے موٹے لیول پر) اس کے نتیجے میں جو نسل پروان چڑھی وہ حساس، حد سے زیادہ تابعدار اور کسی حد تک صلح جو طبیعت کی حامل تھی. اس وقت جسمانی تشدد لغت میں ناپید تھا.   پھر ایک دور آیا جب اس حساس نسل نے اولاد کو سر آنکھوں پر بٹھانا شروع کر دیا . اپنی ذات میں پائی جانے والی جزباتی احساسات کی کشمکش سے اولاد کو بچانا چاہا. اولاد کی ہر جائز و ناجائز بات مانی جانے لگی جس سے ایک ایسی منہ زور نسل سامنے آئی جنہیں بڑوں کے ادب، احساس اور مروت جیسی اخلاقیات سے قطعی آگہی نہیں. خود اعتمادی سے زیادہ ایک احساسِ برتری اور گھمنڈی مگر اخلاقی طور پر پستہ فوج ہر طرف نظر آنے لگی. یع دونوں طرف عدم توازن کے نتیجے میں مسائل زیادہ اور مثبت پہلو کم تھے. موجودہ والدین دراصل وہ نسل ہیں جو ان...

5 BENEFITS of low-cost No-cost Activities :

تصویر
گورنمنٹ سکولوں میں  Low cost, no cost activities کا اصول عام طور پر اپلائی ہوتا ہے . بحیثیت ٹیچر کبھی کبھی غصہ بھی چڑھتا کہ بچی کھچی فالتو چیزوں سے کچھ کارآمد بنانے کے لیے وقت، دماغ اور انرجی تو ہماری ہی لگتی ہے. ہاں لیکن سکول کا، گورنمنٹ کا اور Indirectly ہمارا ہی پیسہ بچتا ہے. بس یہ سوچ کر خود کو موٹیویشن مل جاتی اور کام جاری رہتا.  کچھ سال پہلے جب بچوں کو ایکٹیویٹیز کے زریعے پڑھانے کا شوق چڑھا تو Counting، ones and tens کے تصور کو پریکٹس کرنے کے لیے بچوں کو کہا کہ جو Lollypop آپ لوگ بریک میں کھاتے ہیں اس کی سٹک کو دھو کر کلاس میں جمع کروانا ہے. بچوں نے چند دن میں ہی سینکڑوں سٹکس اکٹھی کر لی. اس طرح بوتلوں کے ڈھکن، فالتو card boards وغیرہ کے زریعے ہم نے Number cards, Digits وغیرہ بناۓ. اور بچوں کی participation دیکھ کر بہت موٹیویشن ملتی تھی. جب بریک میں بھی بچوں نے لولی پاپ کی سٹکس لے کر آنا، میرے پاس اتنی ہیں فلاں کے پاس کم ہے تو حیرت بھی ہوتی. کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بچے اتنے جوش و خروش سے حصہ لیں گے. چھوٹے بچوں کی دیکھا دیکھی مڈل اور میٹرک کی بچیاں بھی پوچھتیں کہ م...

گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں(Top 10 indoor activities for kids)

تصویر
  رمشاء بٹ گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں  گرمیوں کی چھٹیوں کو بہتر بنانے کے لیے چند سرگرمیاں جو بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں گی.  1.غبارے  بچوں کو مختلف رنگوں اور جسامت کے غبارے دیں. ان سے وہ مختلف طریقوں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں. جیسا کہ آج کل گرمی کا موسم ہے تو غباروں میں پانی بھر کر بھی دیا جا سکتا ہے. تھوڑے گیلے ہوں گے لیکن انجوائے زیادہ کریں گے.  2.صفائی /ڈسٹنگ ایک چھوٹا کپڑا بچے کو دیں کہ وہ اپنی پسند کی چیزیں یا اپنے کھلونے صاف کرے. اگر بچے کی گاڑی ہے یا بچی کے کھیل کے برتن ہیں تو وہ بھی صاف کرواۓ جا سکتے ہیں  3. /مٹی /آٹا /میدہ /colourful clay  ان میں سے جو بھی گھر میں میسر ہے، بچے کو وہ دیں کہ وہ اس سے مختلف چیزیں بناۓ. شروع میں تھوڑی دیر خود ایک دو چیزیں بنائیں تو بچہ خود بخود بنانے لگے گا.  4.آنکھ مچولی /چھپن چھپائی/َچیزوں کو چھونا   بچے کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل سکتے ہیں. جیسے ہم سب اپنے بچپن میں کھیلا کرتے تھے اس بہانے بچے تھوڑا فزیکلی ایکٹو بھی ہوں گے لیکن اگر بچہ اکیلا ہو تو ...