اشاعتیں

Top 5 Japanese Techniques to overcome Laziness

تصویر
سستی کو الوداع کہنے کی 5 جاپانی تکنیکیں — آسان اور دلچسپ انداز میں! کیا آپ بھی کبھی خود کو سست، بے دلی سے بھرا ہوا اور "کچھ کرنے کو دل نہیں کر رہا" کی کیفیت میں محسوس کرتے ہیں؟ تو چلیں، آج ہم جاپانیوں سے کچھ سیکھتے ہیں — جنہوں نے زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حیرت انگیز طریقے اپنائے، اور سستی پر زبردست فتح پائی۔ 1. Ikigai – زندگی کا مقصد تلاش کریں سوچیں، آپ ہر صبح بستر سے کیوں اٹھتے ہیں؟ کیا وجہ ہے جو آپ کے دل کو جوش سے بھر دے؟ Ikigai کا مطلب ہے اپنی زندگی کا وہ مقصد تلاش کرنا جو: آپ کو پسند ہو آپ کے اندر مہارت ہو دنیا کو اس کی ضرورت ہو اور آپ اسے زندگی بھر کرتے رہیں یہی ہے جو زندگی کو "معنی" دیتا ہے۔ --- 2. Kaizen – ہر دن ایک چھوٹا قدم کاizen کہتا ہے کہ ہر دن بس تھوڑا سا بہتر بنو۔ سستی آتی ہے جب ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں سب کچھ ایک ہی دن میں کرنا ہے۔ نہیں! صرف ایک چھوٹا قدم، ایک معمولی بہتری… اور آہستہ آہستہ آپ کامیابی کی طرف بڑھتے جائیں گے۔ --- 3. Pomodoro Technique – 25 منٹ کام، 5 منٹ آرام اس تکنیک میں آپ: 25 منٹ پورے دھیان سے کام کریں پھر 5 منٹ کا وقفہ لیں اور یہ سائیکل...

نورمان ونسینٹ پییل کی کتاب "آپ کر سکتے ہیں اگر آپ سوچ لیں کہ آپ کر سکتے ہیں" کے دس اہم نکات

تصویر
  نورمان ونسینٹ پییل کی کتاب "آپ کر سکتے ہیں اگر آپ سوچ لیں کہ آپ کر سکتے ہیں" کے دس اہم نکات 1. اپنے حالات بدلنے کے لیے سب سے پہلے اپنی سوچ بدلیں. 2.خود پر یقین رکھیں. ﷲﷻ نے آپ کے اندر بہت طاقت رکھی ہے اور یہ طاقت کسی بھی مشکل کو ہرا سکتی ہے.  3.کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کی صلاحیت آپ کے اپنے اندر ہوتی ہے. بس خود ہر بھروسہ کرنے کی دیر ہے.  4. آپ کے ذہن میں اتنی صلاحیت ہے کہ جیسی زندگی آپ جینا چاہتے ہیں وہ آپ کے لیے تخلیق کر دے. اپنی سوچوں کو تقویت /مضبوطی دیں اور اپنی آنکھوں سے حقیقت کو بدلتا دیکھیں.  5.کامیابی کسی ہنر اور قسمت سے نہیں ملتی لیکن سوچ اور مستقل مزاجی سے ضرور ملتی ہے.  6. خود کو منفی سوچوں سے پاک رکھو. اپنی زات پر کبھی شک میں نہ پڑو. تمھاری راہ میں آنے والی ہر مصیبت سے لڑنے کی ہمت رب نے تمھیں دے رکھی ہے.  7.آپ کا مزاج ہی آپ کی کامیابی کی بلندی طے کرتا ہے. جتنی زیادہ مثبت سوچ ہو گی اتنی ہی بڑی کامیابی ہو گا.  8.ہر ناکامی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو آگے بڑھنے کے لیے سیکھنے کی ضرورت ہے. خود پر بھروسہ رکھ کر سیکھتے رہیں اور آگے بڑھتے رہیں....

رب کے دوست بننے کا موقع - Labours day special

تصویر
یکم مئی، یوم مزدور تحریر :رمشاء بٹ  عادل اپنے بڑے بھائی توصیف کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت خوش نظر آ رہا تھا. توصیف نے اس کی تھکاوٹ کا خیال کرتے خود ہی اسے آرام کرنے کے لیے اندر جانے کا کہا تو عادل تھوڑی دیر اور، تھوڑی دیر اور کہنے لگا، توصیف نے تھوڑی سختی کی تو موڈ بنا کر اندر چلا گیا! اندر جاتے ہی عادل نے امی کا بنایا ہوا شربت پیا.تو موڈ کچھ بہتر ہوا. ابو نے ٹی وی آن کیا ہوا تھا تو ہر طرف یوم مزدور کا ہی چرچا تھا. مزدوروں کے عالمی دن پر ہر کوئی ان سے ہمدردی کرتا نظر آ رہا تھا. عادل اپنے ابو سے پوچھنے لگا. عادل:ابو! یہ مزدور کون ہوتا ہے؟  ابو :جو شخص محنت مشقت سے روزی کماتا ہے وہ مزدور ہے. اسے محنت کش بھی کہتے ہیں. بھائی: مزدور اور محنت کش میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے، ہے نہ ابو جان؟ ابو :اچھا جی، اب آپ ہی وہ فرق بتا دو بھائی کو. توصیف : ہمارے ہاں مزدور طبقہ وہ ہے جس کی اجرت بہت کم ہے. یعنی کام کرنے کا وقت زیادہ لیکن اجرت کم. جبکہ محنت کش تو ہم سب ہی ہیں..  عادل : ہیں.......... یہ کیا بات ہوئی بھلا، ابو آپ سمجھائیں! ابو :ہاں بیٹا! مجھ سمیت ہر شخص جو رزقِ حلال کے لیے محنت کرت...

مالی استحکام یا مالیاتی زہانت؟ Financial independence or financial Intelligence?

تصویر
آج کل ہر طرف Financial independence کا زکر ہو رہا ہے. خاص طور پر خواتین کے حوالے سے... لیکن ایک بات یاد رکھیے... پیسے کمانا مشکل ہے. لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل ان پیسوں کو صحیح جگہ خرچ کرنا ہے. یعنی Money management! کمانے والا چاہے مرد ہے یا عورت، دونوں کا اپنی محنت کی کمائی پر پورا حق ہے. جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے.  ہمارے دین نے بیٹی، بیوی، بہن ،بہو پر پیسے کمانے کی زمہ داری نہیں ڈالی،لیکن کمانے کو حرام بھی قرار نہیں دیا ہے.لیکن باپ، بھائی، شوہر، بیٹے کی محنت سے کمائی رقم میں عورت کا حصہ ضرور مقرر کیا ہے. بڑھتی مہنگائی میں اگر آپ کی بیوی یا بیٹی یا بہن اس سلسلے میں آپ کے ساتھ کوشش کر رہی ہے تو براہ مہربانی اس بارے میں بھی تھوڑا علم حاصل کر لیں.  اگر آپ آج کی خاتون کے لیے پیسے کمانے کو ضروری سمجھتے ہیں تو اسے خرچ کرنے کے بارے میں بھی شعور ضرور دیں. ہزاروں کمانے والی لڑکی سسرال جاتی ہے تو پہلا جھگڑا ہی تنخواہ کے پیسوں پر ہوتا ہے. ماں باپ کے گھر میں چاہے لڑکی کو اپنی کمائی کا آدھا خرچ کرنے کو نہ ملتا ہو لیکن شوہر کے گھر جاتے ہی سارے خرچے وہ پورے کریں اور کمائی بیٹی کے پاس ...

رمضان کا سفر - ایک یاددہانی

تصویر
 رمضان اور عید کی شدید مصروفیات کے بعد... ایسا لگ رہا ہے کسی لمبے سفر سے واپسی ہوئی ہے. کل سے پھر پہلے والی روٹین شروع ہو جائے گی ان شاء ﷲﷻ. اس رمضان میں پہلی دفعہ consciously ترجمہ تفسير کے ساتھ قرآن پڑھا اور سنا. فیس بک کے ہی کسی گروپ میں کسی فیمیل نے 30 دن کی رمضان کی قرآنی دعائیں شئر کی تھیں، ﷲﷻ بھلا کرے ان کا، رمضان میں بھی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا کہ ان کی وجہ سے یہ کام آسانی اور مستقل مزاجی سے کر سکی. اب بھی کوشش کروں گی کہ ہر روز نہ سہی تو کم از کم ویک اینڈ تک 3،4 آیات کی تفسير اسی طرح سن اور سمجھ سکوں. میرا طریقہ کار یہ تھا کہ ایک آیت اسلام 360 ایپ میں لفظ با لفظ ترجمہ کے ساتھ پڑھتی، پھر کچھ سکالرز کی جو تحریری تفسیر تھی وہ پڑھ لیتی اور استازہ فرحت ہاشمی اور نگہت ہاشمی کی تفسیر اردو میں سن لیتی. استاد نعمان علی خان کی تفسير جامع انداز اور انگلش میں ہے جس کا اپنا ہی مزہ ہے، ماشاء ﷲﷻ. تو کوشش کرتی تھی اسے بھی سن سکوں. اب روزانہ بے شک ایک آیت کو اس طرح سے سننا اور سمجھنا دلچسپ تو تھا ہی لیکن کافی وقت درکار ہوتا تھا. تو پورے 30 دن تو نہیں مگر کافی حد تک یہ کیا. رمضان کا اصل مق...

Shapes Board - Low cost no cost activitiesPart 2

تصویر
Low cost no cost activities Part 2 اس سیریز کا مقصد کم قیمت میں بچوں کے لیے بہترین ایکٹیویٹیز ارینج کرنا ہے. دوسرا مقصد فالتو اشیاء جنھیں ہم پھینک دیتے ہیں انھیں ری یوز کرنا ہے. پہلا پراجیکٹ یہ شیپس بورڈ ہے: پہلا پراجیکٹ بنانے کے لیے ایک فالتو کارڈ بورڈ چاہیے میں نے پزا کا باکس یوز کیا تھا. آپ کوئی بھی گتے کا فالتو پیس وغيرہ یوز کر سکتے ہیں.  Pizza box اس کی اطراف (sides) کو کاٹ کر درمیان والا حصہ الگ کیا تو مجھے دو پیس مل گۓ. ایک پیس پر اپنی من پسند شکلیں یعنی دائرہ، مثلث، وغیرہ چارٹ پیپر سے کٹنگ کر کے گم سٹک کی ندد سے پیسٹ کر دیں جیسے کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے.  1st piece  اس پر lamination کرکے مزید محفوظ کر سکتے ہیں. مجھے یہ خیال بعد میں آیا. مزید محفوظ بنانے کے لیے میں نے اس کو laminate کیا. پر الگ سے lamination sheet لینے کی ضرورت نہیں. بچوں کے کپڑے، یا پلاسٹک کے برتن جس visible envelope یا go through شیٹ میں آتے ہیں. میں نے اسے یوز کیا ہے lamination کے لیے. اب جو دوسرا پیس ہو گا پزا بکس کا، اس میں سے شیپس کاٹ کر الگ کر لینی ہیں. پیس میں سے جو شیپس کٹ کر کے الگ کریں...

Growth and Development (Early Learning & Development Standards)

تصویر
Early Learning & Development Standards  Part 1 Topic : Growth and Development  بچے کی عمر کے ابتدائی(Early) پانچ سال بہت اہم ہیں. اس دور میں بچے کی گروتھ (Growth) یعنی جسمانی طور پر قد اور وزن میں اضافہ تو سب کو نظر آتا ہے، مگر کیا اس کے اندرونی مسلز، دماغ، جزبات، شوق ، تخلیقی صلاحیتوں وغیرہ میں بھی اس کی عمر کے لحاظ سے نشوونما (Development) ہو رہی ہے یا نہیں؟ یہ جاننا اور سمجھنا ہم سب کے لیے ضروری ہے.   بطور والدین ہمیں ان چیزوں کے بارے میں آگہی ہونی چاہیے تاکہ ابتدائی عمر سے ہی اندازہ ہو سکے کہ ہمارا بچہ قدرتی طور پر کن شعبوں میں دلچسپی اور مہارت رکھتا ہے . کن شعبوں میں ہمیں اس پر محنت اور توجہ سے نکھار لانا ہو گا.  انگریزی میں ان موضوعات پر بہت سا مواد موجود ہے. لیکن میری ان تحاریر کا مقصد اردو میں مواد مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری اردو پڑھنے لکھنے والی عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے. ان شاء ﷲﷻ اس سیریز کا سب سے پہلا ٹاپک ہے گروتھ (Growth) اور ڈویلپمنٹ (Development) میں فرق کو سمجھنا. کیونکہ یہ انگریزی کی اصطلاحات (terms) ہیں اور اردو میں ان کے ...

Low cost no cost activities, part 1

تصویر
  #lowcost_nocost_activities #familytime #Parenting #learningthroughplay کافی عرصہ پہلے Low cost, no cost activities کی اہمیت کے متعلق تحریر لکھی تھی. وقتاً فوقتاً بچوں کے ساتھ ایسی مختلف ایکٹیویٹیز کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس میں سکرین کا استعمال نہ ہو. اپنے بچپن کو بھی یاد کروں، میرے بچوں کا بچپن یاد گار بناؤں. کوئی اچھی لرننگ ہو. بچوں کی ڈویلپمنٹ /نشوونما پر اچھا اثر ہو. الحمد للہ، آج ہی یہ وائٹ بورڈ ٹائپ شیٹ منگوائی.. بچوں کے ساتھ ہاتھ کی مدد سے اس پر leaf بنانے کی پریکٹس کروائی. سکول میں بھی اکثر چھوٹے بچوں کو یہ ایکٹیویٹی کرواتی ہوں، بہت انجوائے کرتے ہیں. مجھے یاد ہے میری ابتدائی کلاسز کی ٹیچرز نے ہمیں یہ بنانا سکھایا تھا. شاید آپ میں سے اکثر لوگ یہ بنانا جانتے ہوں جو نہیں جانتے ان کے لیے بتا دیتی ہوں کہ آپ نے پنسل /مارکر دائیں ہاتھ میں پکڑ کر بائیں ہاتھ کو کاغذ /بورڈ پر رکھنا ہے اور ہاتھ کے اندر کی طرف سے لائن لگانی ہے. پھر اسی طرح پنسل بائیں ہاتھ میں پکڑ کر دائیں ہاتھ کو کاغذ پر رکھنا ہے. پھر بائیں ہاتھ سے، دائیں ہاتھ کے اندر کی طرف لائن لگانی ہے. اس طرح ایک پتے کی شکل بن جائ...

(Importance of Self Reflection)سیلف ریفلیکشن کی اہمیت

تصویر
  Self Reflection خود آگہی  سیلف ریفلیکشن سے مراد اپنے احساسات(Feelings) ، جزبات(Emotions) کو جاننا اور اپنی ذات کے ان پہلوؤں پر توجہ دینا جہاں آپ بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہیں. سیلف ڈویلپمنٹ کے بارے میں جب تحقیق شروع کی تو یہ پہلو سامنے آیا... جان کر اچھا لگا... اپنی ذات اپنے احساسات کے بارے میں سوچا، لکھا اور بہت کچھ جانا الحمد للہ. پھر Childhood learning and development standards پر جب پڑھنا شروع کیا تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جدید تحقیق کے مطابق 3-4 سال کے بچوں کو اپنے کچھ بنیادی احساسات کا علم ہونا ضروری ہے. نا صرف علم بلکہ وہ ان جزبات اور احساسات کو اپنے لفظوں میں بیان کرنا جانتا ہو. 1.خوش 2. اداس 3. غصہ 4. رونا جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے بچے کو اپنے احساسات کے بارے میں علم بڑھنا چاہیے. یعنی احساسات کی مزید اقسام اور وجوہات کے بارے میں بچہ سمجھے اور بات بھی کر سکے. بچے کی ڈویلپمنٹ کا یہ انتہائی اہم حصہ ہے جو آگے چل کر اسے جزباتی استحکام اور زہنی مضبوطی کے بارے میں بنیاد فراہم کرتا ہے.  ہم بڑے بھی اکثر اس حصے میں کمزوری کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیچھے رہ جاتے ہیں. جزبات کو ...

چاہت Desire)

تصویر
  زندگی گزارنے کا ایک سادہ سا اصول ہے جو حاصل ہے اس پہ راضی ہو جاؤ            یا جس پہ راضی ہو اسے حاصل کرلو. تو اس حوالے سے ایک شاندار بات یاد گئ آپ سے بھی شئر کرتی ہوں. ﷲﷻ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے تو وہ کرنا چاہتا ہے جو تیری چاہت ہے پر ہو گا وہی جو میری چاہت ہے. اگر تو اپنی چاہت کو چھوڑ کر وہ کرے جو میری چاہت ہے تو میں بھی تجھے وہ عطا کر دوں گا جو تیری چاہت ہے. خلاصہ یہ کہ ہمیں خود کو ان حالات میں راضی رکھنےکی کوشش کرنی ہے جو ہمیں میسر ہیں. لیکن ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھنا. اپنے حالات بدلنے کی کوشش کرتے رہنا ہے. ایک دن حالات ضرور بدل جائیں گے. کیوں کہ یہ میرے رب کا وعدہ ہے💕. بس کوشش کرتے رہیں اور آسانیاں بانٹتے رہیں.  جزاک ﷲﷻخیرا #رمشاءبٹ

Real Wealth - اخلاص

تصویر
  واصف علی واصف صاحب اپنی کتاب قطرہ قطرہ قلزم میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جو ہر گھڑی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ایک دفعہ ایک گرو نے اپنے چیلے کو کسی خاص قسم کی جڑی بوٹیوں کا رس اکٹھا کرنے کو کہا. چیلے نے ساری عمر میں جو رس اکٹھا کیا اسے ایک شیشے کی بوتل میں بھرا. اچانک ٹھوکر لگی تو وہ شیشی ٹوٹ گئ. چیلا بہت رویا. خوب آنسو بہاۓکہ عمر بھر کی کمائی ضائع ہو گئ. ساری محنت اکارت، ساری دولت چھن گئی. گرو نے سمجھایا کہ محنت ضائع نہیں ہوئی،بلکہ پلے پڑی ہے.اصل دولت تو اب ہاتھ لگی ہے. تمھاری آنکھ سے نکلنے والے یہ خالص دکھ کے آنسو ہی خزانہ ہیں.   سب سے بڑی دولت یہ آنسو ہیں جو ﷲﷻ کی بارگاہ میں مقبول ہیں. یہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتے. دل پہ چوٹ لگے تو یہ دولت ملتی ہے اور دل پہ چوٹ بس ایسے ہی نہیں لگ جاتی. آنسو خواہ مخواہ نہیں آ جاتے. دل ٹوٹے تو رب کا یاد آنا رحمت ہے. یہ دل ہی تو رب کا ٹھکانہ ہے اس میں کسی اور کو جگہ نہیں دینی ہے ورنہ دل کا ٹوٹنا تو طے ہے. بقول اقبال تو بچا بچا کہ نہ رکھ اسے، تیرا آئینہ تو ہے وہ آئینہ کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہِ آئینہ ساز میں دل بنانے والا رب ہے تو دل لگا...

والدین کے لیے بہترین 5 عملی نکات(Top 5 Practical Parenting Tips)

تصویر
اگرآپ اچھے والدین  Parents) بننا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو ایک اچھا انسان(Human being) بننا  پڑے گا. اگر آپ خود کو بہتر نہیں بنائیں گے تو اپنے بچوں کو اچھا انسان کیسے بنائیں گے. تو آج آپ سے شیئر کروں گی اچھے والدین بننے کے لیے پانچ اہم باتیں جو ہم سب کو معلوم تو ہیں لیکن ہمیں بار بار خود کو یاد کرواتے(Remind) رہنا ہے اور عمل(Practice) کے لیے کوشش کرنی ہے تا کہ ہم بحیثیت انسان بھی خود کو بہتر کرسکیں، اپنی اولاد کی  بہتر تربیت کے ساتھ ان سے اچھے تعلقات(Better Relationship) قائم کر سکیں.  1. اپنی ذات سے تعلق (Relationship with Your inner self)  بحیثیت انسان، سب سے پہلے ہمیں خود کو اہمیت(Importance) دیکھنا سیکھنا ہے. خود سے پیار(Love) کرنا ہے، عزت (Respect) کرنی ہے اور خود پر رحم کرنا ہے. کوئی بھی انسان مکمل(Perfect) نہیں ہوتا. غلطیوں سے سیکھ(Learn) کر آگے بڑھنا ہے. کوشش کرتے جانا ہے. اپنے آپ پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا. آہستہ آہستہ لے کر چلنا ہے جہاں تھک جائیں رک کر اپنا جائزہ(Analysis) لینا ہے. تربیت اولاد (Parenting) ایک زمہ داری ہے اسے خوش اسلوبی سے رب کی طرف سے عطا ...

اپنی سکل / ہنر (skill) کیسے تلاش کریں(How to find your skill)

تصویر
How to find your skill?  اپنی سکل کیسے تلاش کریں؟ آن لائن فیلڈ میں اگر آپ کو اپنی دلچسپی (interest) نہیں پتا تو آپ بس دھکے ہی کھائیں گے. سب سے پہلے اپنی وہ سکل ڈھونڈیں جس کے ساتھ آپ پیدا ہوئے ہیں. آج کی تحریر ان لوگوں کے لیے ہے جو آن لائن کام کے لیے بھی زیادہ وقت نہیں دے سکتے.یہ صرف ایک آئیڈیا ہے آپ چاہیں تو زیادہ وقت لگا کر مزید اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں.  1. گوگل (Google) پر جا کر ایسی 5 سکل ڈھونڈیں جو آپ کو دلچسپ لگیں اور جس میں آپ کما سکتے ہیں.  2. متعلقہ سکل سیکھنے کے لیے یوٹیوب(YouTube) سے کوئی بھی چینل سرچ کر کے ویڈیو دیکھیں. روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ایک سکل کی ویڈیو ضرور دیکھنی ہے. 3.ایک ہفتے بعد دیکھیں کونسی سکل کی ویڈیو زیادہ مزے اور دلچسپی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں. پھر ان 5 میں سے کوئی سے 3 متعلقہ(Relevant) سکل منتخب کر لیں.  4. اب روز ایک سکل کی ویڈیو دیکھ کر پریکٹس بھی لازمی کرنی ہے. 5. پھر دوسرے ہفتے کے بعد اپنا تجزیہ (analysis) کریں کہ ان 3 میں سے کون سی سکل کی پریکٹس(practice) آپ زیادہ خوشدلی، شوق سے کرتے ہیں. وہی سکل آپ کی لائف سکل ہوگی. ان شاء ﷲﷻ 6...

4 Basic Types of Learners-سیکھنے والوں کی 4 بنیادی اقسام

تصویر
  (Learning) دنیا میں ہر انسان پیدائش سے کے کر وفات تک سیکھتا رہتا ہے. کچھ لوگ محض ہدایات سن کر کام کرنا سیکھ جاتے ہیں اور بہترین کام کرتے ہیں. جبکہ کچھ لوگ عملی کام کی کتابوں سے پڑھ کر ہی بہترین قسم کے کام سرانجام (perform) دے لیتے  ہیں.  سائنسی تحقیق کے مطابق سیکھنے والوں (learners) کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں : 1.Auditory learners- سن کر سیکھنے والے  2. Visual learners-دیکھ کر سیکھنے والے  3. Kinesthetic learners-حس(senses) کے استعمال سے سیکھنے والے  4. Reading/ writing learner  ان چاروں اقسام کو زرا تفصیل سے سمجھتے ہیں کہ :آخر ان میں فرق کیا ہے  1.سن کر سیکھنے والے (Auditory learners)  یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سن کر ہی باتوں کو سمجھ اور سیکھ لیتے ہیں. ان کے سننے کی حس بہت زیادہ ہوتی ہے. ایسے لوگوں کے لیے آنلائن سیکھنے(Online learning) میں سمعی یعنی (Audio Lectures) کی خاص اہمیت ہوتی ہے. نیز (moreover) ایسے لوگوں کو اپنے نوٹس وغيرہ بھی اپنی آواز میں بنانے کے لیے ایسی ایپس(apps) استعمال کرنی چاہیے جن میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت ہو.  2....

اپنے کاروبار یا سکل کو بہتر کرنے کے 6 اقدامات (6 steps to promote your business /skill)

تصویر
اپنی سکل کیسے تلاش کریں  #how_to_promote_your_business_at_facebook_and_whatsapp #6steps_to_promote_your_business آج کی پوسٹ خاص طور پر ان خواتین کے نام جنہوں نے چھوٹے لیول ہر ہوم میڈ بزنس کا آغاز کر لیا ہے یا مستقبل میں کرنے والی ہیں. ری سیلنگ کر رہی ہیں یا کچھ بھی آن لائن سیل کر رہی ہیں. مرد حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں! آپ کا جو بھی بزنس یا سکل ہے اگر آپ آن لائن ارننگ کی طرف چکے ہیں یا آنے کا ارادہ ہے تو دو چیزیں لازمی استعمال کریں گے : 1.فیس بک پیج /پروفائل 2.واٹساپ/بزنس واٹساپ ان دونوں کو الگ الگ سے ڈسکس کرتے ہیں  1.فیس بک پیج /پروفائل 1️⃣ سب سے پہلے اس پر کام کریں. اپنی پروفائل پر تصویر یا کور فوٹو اچھی لگائیں جو آپ کے کام کو ظاہر کرے. یا کم از کم آپ کے نام والی ہی لگا لیں. 2️⃣سب سے پہلے تو اگر آپ فیس بک پر اپنی پروفائل بنا چکی ہیں تو پلیز اپنی پراڈکٹ یا سکل کی نوعیت کے لحاظ سے albums بنانا سیکھیں. یہ بالکل آسان ہے آپ اور آپ کی آڈینس /کلائنٹس دونوں کے لیے فائدہ مند بھی ہے.   مثال کے طور پر اگر کپڑے ری سیل کر رہی ہیں تو سٹچڈ اور انسٹچڈ کے لیے الگ سے البم بنائیں...

خوشی کیا ہے؟ اسے کیسے حاصل کریں /What is Happiness? How to achieve it

تصویر
  #خوشی خوشی کیا ہے؟ عام طور پر خوشی(Happiness) لزت، مزہ(Pleasure) کو ایک ہی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے. ان الفاظ کا باریک بینی(Keenly) سے جائزہ لیا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ لزت یا مزہ وہ کام ہے جس کے کرنے میں ہمارے حواسِ خمسہ (Senses) شامل ہوں. جیسے اپنا من پسند (favourite) کھانا، خوشبو، وغيرہ جبکہ خوشی ذہنی سکون (Mental peace) کا دوسرا نام ہے. یعنی قلب مطمئنہ (self satisfaction). اگر آپ کا دل اور دماغ مطمئن ہیں تو آپ اصل خوشی محسوس کر سکتے ہیں. خوشی انسان کے چہرے سے نظر آتی ہے. اگر آپ خوش ہیں تو آپ کو دوسرے لوگوں کو زبان سے نہیں بتانا پڑے گا کہ میں خوش ہوں. آپ سر تا پاؤں یعنی (non-verbally) اپنی باڈی لینگویج(body language) سے اس کا اظہار کرتے نظر آئیں گے. اب سوال یہ ہے کہ خوشی ملے گی کیسے؟ یاد رکھیے خوشی لینے سے زیادہ دینے کا نام ہے. دنیا میں جتنی بھی قابلِ قدر چیزیں ہیں وہ انمول (Priceless) ہیں آپ انھیں پیسوں سے حاصل نہیں کر سکتے. ان میں سے ایک خوشی ہے. آپ دوسروں کو عزت(Respect) دیں، محبت دیں. ان کے لیے چھوٹی موٹی آسانیاں پیدا کرنے کو اپنی عادت بنا لیں تو آپ کوخوشی حاصل کرنے ...

دوپٹہ

تصویر
  عنوان : دوپٹہ از رمشاء بٹ  ایک وقت تھا کہ دوپٹہ عورتوں اور بچیوں کے لباس کا لازمی جز ہوتا تھا.... کچھ علاقوں میں یہ شروع سے ہی ناپید تھا... مگر برصغیر خصوصاً پاکستان کے ہر علاقے میں دوپٹہ لازم و ملزوم تھا.. چھوٹی چھوٹی بچیاں ماؤں کے بڑے بڑے دوپٹے شوق سے لیتیں. عید، شب برات کی پر نور محافل اور اجتماعات میں رنگ برنگے دوپٹے اوڑھے بچیاں معصومیت اور پاکیزگی کی عکاسی کرتی تھیں... مگر آج کے جدید دور میں جہاں اور بہت کچھ بدل چکا ہے وہیں بہت سے علاقوں میں تو دوپٹہ سرے سے غائب ہی ہو چکا ہے. چند ایک جگہوں پر دوپٹے کے نام پر جو کپڑا اوڑھا جاتا اس کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے.   خدارا تعلیم و تربیت کے نام پر ہی سہی، جب تک ممکن ہے بچیوں کے لباس پر ہر ممکن نظر رکھیں.. سکول کالج جاتی بچیاں بھی ایسے لباس زیب تن کرتی ہیں کہ کوئی دیکھنے والا ہوتو ایک کے بعد دوسری نظر نہ ڈالے (مراد شعور اور صاحب بصیرت لوگ - نظر کی حفاظت کرنے والے)... کم از کم سکول لیول تک تو بچوں پر والدین کی مرضی چل سکتی ہے.. بچوں کو شروع سے ہی پردہ، شرم و حیا سکھائیں تاکہ آنے والے وقت میں وہ بخوشی اس چیز کو قبول کری...

بچوں کی تربیت (Parenting)

تصویر
ایک پرانا موضوع مگر نئی اصطلاحات کے ساتھ عوام الناس میں مقبول ہو رہا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے. ایک زمانہ تھا جب والدین ڈنڈے کے زور پر تربیت کرتے تھے. دوستانہ ماحول، والدین اور اولاد کی گپ شپ ناپید تھی. والدین اولاد کے مالک اور سربراہ ہونے کی حیثیت سے ہر معاملے میں فیصلہ کرنے کے اہل تھے. ڈنڈے اور جوتے کا استعمال عام تھا (چھوٹے موٹے لیول پر) اس کے نتیجے میں جو نسل پروان چڑھی وہ حساس، حد سے زیادہ تابعدار اور کسی حد تک صلح جو طبیعت کی حامل تھی. اس وقت جسمانی تشدد لغت میں ناپید تھا.   پھر ایک دور آیا جب اس حساس نسل نے اولاد کو سر آنکھوں پر بٹھانا شروع کر دیا . اپنی ذات میں پائی جانے والی جزباتی احساسات کی کشمکش سے اولاد کو بچانا چاہا. اولاد کی ہر جائز و ناجائز بات مانی جانے لگی جس سے ایک ایسی منہ زور نسل سامنے آئی جنہیں بڑوں کے ادب، احساس اور مروت جیسی اخلاقیات سے قطعی آگہی نہیں. خود اعتمادی سے زیادہ ایک احساسِ برتری اور گھمنڈی مگر اخلاقی طور پر پستہ فوج ہر طرف نظر آنے لگی. یع دونوں طرف عدم توازن کے نتیجے میں مسائل زیادہ اور مثبت پہلو کم تھے. موجودہ والدین دراصل وہ نسل ہیں جو ان...

5 BENEFITS of low-cost No-cost Activities :

تصویر
گورنمنٹ سکولوں میں  Low cost, no cost activities کا اصول عام طور پر اپلائی ہوتا ہے . بحیثیت ٹیچر کبھی کبھی غصہ بھی چڑھتا کہ بچی کھچی فالتو چیزوں سے کچھ کارآمد بنانے کے لیے وقت، دماغ اور انرجی تو ہماری ہی لگتی ہے. ہاں لیکن سکول کا، گورنمنٹ کا اور Indirectly ہمارا ہی پیسہ بچتا ہے. بس یہ سوچ کر خود کو موٹیویشن مل جاتی اور کام جاری رہتا.  کچھ سال پہلے جب بچوں کو ایکٹیویٹیز کے زریعے پڑھانے کا شوق چڑھا تو Counting، ones and tens کے تصور کو پریکٹس کرنے کے لیے بچوں کو کہا کہ جو Lollypop آپ لوگ بریک میں کھاتے ہیں اس کی سٹک کو دھو کر کلاس میں جمع کروانا ہے. بچوں نے چند دن میں ہی سینکڑوں سٹکس اکٹھی کر لی. اس طرح بوتلوں کے ڈھکن، فالتو card boards وغیرہ کے زریعے ہم نے Number cards, Digits وغیرہ بناۓ. اور بچوں کی participation دیکھ کر بہت موٹیویشن ملتی تھی. جب بریک میں بھی بچوں نے لولی پاپ کی سٹکس لے کر آنا، میرے پاس اتنی ہیں فلاں کے پاس کم ہے تو حیرت بھی ہوتی. کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بچے اتنے جوش و خروش سے حصہ لیں گے. چھوٹے بچوں کی دیکھا دیکھی مڈل اور میٹرک کی بچیاں بھی پوچھتیں کہ م...

گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں(Top 10 indoor activities for kids)

تصویر
  رمشاء بٹ گھروں میں کروائی جانے والی 10 بہترین سرگرمیاں  گرمیوں کی چھٹیوں کو بہتر بنانے کے لیے چند سرگرمیاں جو بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں گی.  1.غبارے  بچوں کو مختلف رنگوں اور جسامت کے غبارے دیں. ان سے وہ مختلف طریقوں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں. جیسا کہ آج کل گرمی کا موسم ہے تو غباروں میں پانی بھر کر بھی دیا جا سکتا ہے. تھوڑے گیلے ہوں گے لیکن انجوائے زیادہ کریں گے.  2.صفائی /ڈسٹنگ ایک چھوٹا کپڑا بچے کو دیں کہ وہ اپنی پسند کی چیزیں یا اپنے کھلونے صاف کرے. اگر بچے کی گاڑی ہے یا بچی کے کھیل کے برتن ہیں تو وہ بھی صاف کرواۓ جا سکتے ہیں  3. /مٹی /آٹا /میدہ /colourful clay  ان میں سے جو بھی گھر میں میسر ہے، بچے کو وہ دیں کہ وہ اس سے مختلف چیزیں بناۓ. شروع میں تھوڑی دیر خود ایک دو چیزیں بنائیں تو بچہ خود بخود بنانے لگے گا.  4.آنکھ مچولی /چھپن چھپائی/َچیزوں کو چھونا   بچے کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل سکتے ہیں. جیسے ہم سب اپنے بچپن میں کھیلا کرتے تھے اس بہانے بچے تھوڑا فزیکلی ایکٹو بھی ہوں گے لیکن اگر بچہ اکیلا ہو تو ...